پیر‬‮ ، 20 اکتوبر‬‮ 2025 

سکول داخلے سے قبل بچے اور بچی کے جسم کے اس حصے کا معائنہ لازمی قرار دیا جائے کیونکہ۔۔پاکستان کے بڑے فلاحی ادارےنےحکومت کو ایسی تجویز پیش کر دی کہ آپ بھی کھل کر اس بات کی حمایت کرینگے

datetime 28  مئی‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

راولپنڈی (این این آئی)الشفاء ٹرسٹ کی رپورٹ کے مطابق پاکستان میں ہر بیسواں بچہ بھینگے پن اور کج نظری کا شکا رہے ۔ ہر سال تیس لاکھ بچوں کیلئے عینکیں چاہیں ۔الشفاء ٹرسٹ کے ڈائریکٹر پراجیکٹس پروفیسر ڈاکٹر طیّب افغانی نے کہاہے کہ حکومت کو چاہیے کہ وہ داخلے کے وقت بچوں کی آنکھوں کا معائنہ لازمی قرار دے تاکہ کسی قسم کی بیماری کو بروقت کنٹرول میں لایا جاسکے ۔

ڈاکٹر طیّب نے کہا کہ گ الشفا ٹرسٹ آئی ہسپتال نے اسکول سکریننگ پروگرام کے تحت راولپنڈی ڈویژن میں پچیس لاکھ بچوں کا معائنہ کیا،اس ڈیٹا سے اندازہ ہوتا ہے کہ جن بچوں کیلئے عینک لازمی ہوتی ہے ان میں سے صرف بیس فیصدبچے ہی عینک کا استعمال کرتے ہیں باقی پروا نہیں کرتے اور نہ ہی ان کے والدین توجہ دیتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ الشفاء ٹرسٹ اب تک راولپنڈی اور اس کے گردونواح میں پندرہ ہزار اساتذہ کو آنکھوں کے معائنے کی ٹریننگ دے چکا ہے اور ڈیڑھ لاکھ کے لگ بھگ بچوں کو بھینگا پن سے نجات دلائی جا چکی ہے ۔ انہوں نے کہا اگر سولہ برس تک بھینگے پن یا کم نظری یا کج نظری کا علاج نہ کیا جائے تو یہ نقائص عمر بڑھنے کیساتھ پیچیدہ شکل اختیار کر لیتے ہیں اور سولہ سال کے بعد ناقابل علاج ہوچکے ہوتے ہیں جس سے عمر بھر کیلئے آنکھوں کی معزوری بھی ہو سکتی ہے ۔انہوں نے کہا بھینگا پن کے اکثر مسائل پیدائش کے وقت احتیاط نہ برتنے کے سبب ہوتے ہیں ۔ڈاکٹر طیّب نے کہا کہ الشفاء ٹرسٹ کے زیر تعمیر ایشیا کے سب سے بڑے چلڈرن آئی ہسپتال کے فنکشنل ہونے سے ہر روز پانچ سو بچوں کو چیک کیاجاسکے گا۔ ڈاکٹر طیّب نے کہا کہ اندھے پن کی روک تھام کیلئے کم از کم ہر یونین کونسل کی سطح پر ایک کوالیفائڈ آپٹومیٹریسٹ ہونا چاہیے لیکن پاکستان میں ایسے ماہرین بصارت کی بہت کمی ہے ۔انہوں نے بتایا کہ الشفاٹرسٹ کی آٹھ ٹیمیں ہر وقت سکول سکریننگ کیلیے فیلڈ میں کام کررہی ہوتی ہیں ۔

موضوعات:



کالم



یونیورسٹی آف نبراسکا


افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…