ہفتہ‬‮ ، 22 فروری‬‮ 2025 

پا کستان صحت کے شعبے میں بنگلادیش، سری لنکا، بھوٹان اور بھارت سے بھی پیچھےنکلا، معروف طبی جرنل ’دی لانسٹ ‘کی رپورٹ نے صحت کے شعبے میں انقلاب برپا کرنے کے دعوئوں کی قلعی کھول کر رکھ دی

datetime 24  مئی‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)صحت کے شعبے میں انقلاب برپا کرنے کے دعوئوں کی قلعی کھل گئی،پا کستان صحت کے شعبے میں بنگلادیش، سری لنکا، بھوٹان اور بھارت سے بھی پیچھےنکلا، معروف برطانوی طبی جرنل دی لانسٹ کی رپورٹ کے مطابق علاج معالجے کی سہولیات کی فراہمی اور معیار کے اعتبار سے 195 ممالک میں پاکستان کا 154 واں نمبر ۔

تفصیلات کے مطابق معروف برطانوی طبی جرنل دی لانسٹ کی رپورٹ نے پاکستان میں صحت کے شعبے میں انقلاب برپا کرنے کے دعوئوں کی قلعی کھول کر رکھ دی ہے۔ طبی جریدے میں شائع ہونے والی رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ پاکستان صحت کے شعبے میں بنگلادیش، سری لنکا، بھوٹان اور بھارت سے بھی پیچھے ہے۔ علاج معالجے کی سہولیات کی فراہمی اور معیار کے اعتبار سے 195 ممالک میں پاکستان کا 154 واں نمبر ہے۔اس فہرست کے مطابق چین 48 ویں، سری لنکا 71، بنگلہ دیش 133، بھوٹان 134، بھارت 145 اور نیپال 149 ویں نمبر پر ہے۔رپورٹ کے مطابق علاج معالجے کی سہولیات کی فراہمی اور معیار کے اعتبار سے سب سے بہترین آئس لینڈ، ناروے، نیدر لینڈ، لیگسمبرگ، فن لینڈ اور آسٹریلیا ہے۔رپورٹ کے مطابق 195 ممالک میں صحت کے شعبے میں سب سے ناقص کارکردگی دکھانے والے ممالک میں وسطی افریقا، صومالیا، گنی بساؤ، چاڈ اور افغانستان شامل ہیں۔واضح رہے کہ حال ہی میں اقوام متحدہ کے ذیلی ادارے یو این ڈی پی نے پاکستان میں پائیدار ترقی سے متعلق رپورٹ جاری کی ہے بلوچستان کا ضلع قلعہ عبداللہ پاکستان کا غریب ترین ضلع قرار دیا گیا گیا ہے جہاں غربت کی شرح 96 اعشاریہ 9 فیصد بتائی گئی ہے۔اس رپورٹ میں پاکستان میں بلوچستان سب سے غریب صوبہ قرار دیا گیا ہے، جہاں غربت کی شرح 71.2 فیصد ہے،

بلوچستان کے دیہی علاقوں میں غربت کی شرح 84.6 فیصد ہے، جبکہ شہری علاقوں میںیہ شرح 37.7 فیصد ہے جس میں پاکستان کے مختلف شہروں میں غربت کی شرح کے حوالے سے تفصیل پیش کی گئی ہے رپورٹ کے مطابق، بلوچستان کا ضلع قلعہ عبداللہ پاکستان کا غریب ترین ضلع قرار دیا گیا گیا ہے جہاں غربت کی شرح 96 اعشاریہ 9 فیصد بتائی گئی ہے۔اس رپورٹ میں پاکستان میں

بلوچستان سب سے غریب صوبہ قرار دیا گیا ہے، جہاں غربت کی شرح 71.2 فیصد ہے، بلوچستان کے دیہی علاقوں میں غربت کی شرح 84.6 فیصد ہے، جبکہ شہری علاقوں میں یہ شرح 37.7 فیصد ہے۔پاکستان کے صوبہ سندھ میں غربت کی مجموعی شرح 43.1 فیصد ہے دیہی علاقوں میں 75.5 فیصد اور شہری علاقوں میں 10.6 فیصد غربت ہے صوبہ خیبرپختوانخواہ میں غربت کی

مجموعی شرح 49.2 فصد ہے، دیہی علاقوں میں 57.8 فیصد جبکہ شہری علاقوں میں یہ شرح 10.2 فیصد ہے پاکستان کا صوبہ پنجاب ملک میں غربت کے لحاظ سے سب سے کم یعنی 31.4 فیصد ہے۔ پنجاب کے دیہی علاقوں میں 43.7 فیصد جبکہ شہری علاقوں میں 6.3 فیصد غربت ہے پاکستان کے قبائلی علاقے جنہیں فاٹا کہا جاتا ہے وہاں 73.7 فیصد لوگ غربت کی سطح سے نیچے زندگی گزار رہے ہیں،

جبکہ آزاد کشمیر میں غربت کی شرح 24.9 فیصد ہے، گلگت بلتستان میں 43.2 فیصد لوگ غربت کی لکیر سے نیچے زندگی بسر کر رہے ہیں۔رپورٹ میں مختلف اہم شہروں کے اعداد و شمار بھی جاری کیے گئے ہیں جن کے مطابق پنجاب میں مظفر گڑھ صوبے کا غریب ترین ضلع قرار دیا گیا جہاں غربت کی شرح 64 اعشاریہ 8 فیصد ہے۔ سندھ میں ضلع تھرپارکر غریب ترین ضلع ہے،

تھرپارکر میں غربت کی شرح 87 فیصد ہے،کوہستان صوبہ خیبرپختوانخواہ کا غریب ترین ضلع ہے جہاں یہ شرح 95 اعشاریہ 8 فیصد ہے۔چاروں صوبوں کے امیر ترین اضلاع میں لاہور، کراچی، ہری پور اور کوئٹہ شامل ہیں۔اس رپورٹ کے حوالے سے ماہرین خبردار کرتے ہیں کہ غربت پر قابو نہ پایا گیا تو دہشت گردی بڑھنے کا خدشہ ہے۔ پاکستان انسٹیٹیوٹ آف ڈیویلپمنٹ اکنامکس کے

ڈاکٹر طلعت اسلم کا کہنا ہے کہ دہشت گردی اور غربت کا آپس میں بڑا لنک ہے، کیونکہ لوگوں کے پاس روزگار نہیں ہوگا۔ کچھ کرنے کو نہیں ہوگا تو وہ دہشت گردوں کی طرف مائل ہوتے ہیں، کیونکہ دہشت گرد ان کو پیسہ دیتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ امدادی اداروں کو بھی چاہئے کہ وہ اپنا پیسہ ایسے علاقوں اور لوگوں پر لگائیں جو غربت کی وجہ سیبہت محروم ہیں۔رپورٹ کے مطابق ملک کے مختلف دیہی اور شہری علاقوں کے درمیان طبقاتی فرق بہت زیادہ ہے جس کی وجہ سے سماجی رویوں میں بھی تبدیلی آتی ہے۔ یہ رپورٹ تعلیم، صحت، پانی اور بجلی سمیت دیگر سہولیات کی فراہمی کی بنیاد پر تیار کی گئی ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ازبکستان (مجموعی طور پر)


ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…