پیر‬‮ ، 19 جنوری‬‮ 2026 

دل کی جان لیوا بیماری کولیسٹرول سے نہیں بلکہ کس چیز سے ہوتی ہے؟سائنسدانوں کا اہم انکشاف

datetime 14  مئی‬‮  2018 |

لندن(سی ایم لنکس)سائنس دانوں نے انکشاف کیا ہے کہ جان لیوا دل کے دورے کی وجہ رگوں میں خون کے لوتھڑوں کا جمنا (کلاٹنگ)، کولیسٹرول یا ہائی بلڈ پریشر (بلند فشارِ خون) نہیں بلکہ پانچ ایسے جین ہیں جن کا علاج صرف دل کی تبدیلی اور پھیپھڑوں کا آپریشن ہے۔سائنسی جریدے ’’نیچر‘‘ میں شائع ہونے والے تحقیقی مقالے میں بتایا گیا ہے کہ دل کے دورے کی بنیادی وجہ دل سے پھیپھڑوں کو جانے والی شریان پر بڑھتے ہوئے دباؤ کے

باعث پیدا ہونے والا بلند فشار خون (ہائی بلڈ پریشر) ہوتا ہے جسے طبّی اصطلاح میں ’’پلمونری آرٹیریئل ہائپر ٹینشن‘‘ یا مختصراً پی اے ایچ کا نام دیا جاتا ہے جس کے باعث ہونے والا دل کا دورہ فوری طور پر جان لیوا ثابت ہوتا ہے۔ پی اے ایچ میں مبتلا مریضوں کی نصف تعداد صرف پانچ سال ہی میں موت کا نوالہ بن جاتی ہے۔دل سے پلمونری شریان (Pulmonary Artery) کے راستے کم آکسیجن اور زیادہ کاربن ڈائی آکسائیڈ والا خون پھیپھڑوں تک پہنچتا ہے جہاں تازہ ہوا میں شامل آکسیجن خون میں جذب ہوتی ہے جبکہ کاربن ڈائی آکسائیڈ کو پھیپھڑوں ہی میں خون سے نکال باہر کیا جاتا ہے۔ اس طرح آکسیجن حاصل کرنے والا خون واپس دل تک پہنچتا ہے جہاں سے یہ پمپ کرکے پورے جسم میں گردش اور آکسیجن فراہم کرنے کیلیے بھیج دیا جاتا ہے۔پلمونری شریان کی دیواروں پر خون کے دباؤ سے پیدا ہونے والا بلڈ پریشر (پی اے ایچ) دل کے جان لیوا دورے کی سب سے بڑی وجہ ہے۔ اب تک اس بارے میں مضرِ صحت چربی (ایل ڈی ایل) اور رگوں میں خون کے لوتھڑے جمنے کو مرکزی ذمہ دار قرار دیا جاتا رہا ہے۔ لیکن اب سائنس دانوں نے ایسے پانچ جین کی دریافت کا دعویٰ کیا ہے جو پی اے ایچ کی وجہ ہیں۔برٹش ہارٹ فاؤنڈیشن کے پروفیسر اور تحقیقی ٹیم کے سربراہ نک موریل کے

مطابق دوران تحقیق 1000 ایسے مریضوں کا مطالعہ کیا گیا جن میں پی اے ایچ کی تشخیص ہوچکی تھی۔ ان مریضوں کے مطالعے سے ایسے 5 جین دریافت ہوئے جو اِن مریضوں میں شریانوں کو لچک دار اور اپنا کام درست طور پر انجام دینے کے قابل بنانے والی ضروری پروٹینز بنانے سے روک رہے تھے۔ اسی بناء پر پلمونری شریان کی دیواروں میں ٹوٹ پھوٹ کی مرمت نہیں ہوپاتی۔ ان میں سے چار جین ایسے تھے جن کے بارے میں پہلے ہمیں کچھ معلوم نہیں تھا۔اس دریافت سے امید پیدا ہو چلی ہے کہ پی اے ایچ اور دل کی دوسری بیماریوں کے علاج میں خاصی مدد ملے گی، تاہم اس کیلیے یہ جاننا ضروری ہے کہ ان جین میں پیدا ہونے والی خرابی کی وجہ معلوم کی جائے۔

موضوعات:



کالم



چھوٹی چھوٹی نیکیاں اور بڑے معجزے


اسلام آباد کا بائیس سالہ طالب علم طلحہ ظہور…

ونڈر بوائے

یہ بنیادی طور پر تین پاشائوں کی کہانی ہے‘ طلعت…

سہیل آفریدی کا آخری جلسہ

وہ جنرل کے سامنے بیٹھا‘ تھوڑی دیر دائیں بائیں…

ذورین نظامانی غلط نہیں کہہ رہا

والد صاحب نے مجھے پکڑ لیا‘ ان کے ہاتھ میں جوتا…

پرسی پولس

شیراز ریجن کا اصل کمال پرسی پولس (Persepolis) ہے‘ یہ…

سائرس یا ذوالقرنین

میرے سامنے پتھروں کی مستطیل عمارت تھی‘ فرش کے…

ایک دن ذوالقرنین کے مقبرے پر

میدان کی پچھلی جانب پہاڑ تھے‘ ان پر تازہ برف…

کام یابی کے دو فارمولے

کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…