جمعہ‬‮ ، 04 جولائی‬‮ 2025 

فالج کا خطرہ کم کرنے کیلئے یہ دو پھل کھائیں ،ہالینڈ کے ماہرین نے آسان نسخہ بتا دیا

datetime 10  مئی‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ایمسٹرڈیم(سی ایم لنکس)ہالینڈ میں کی جانے والی ایک تحقیق سے معلوم ہوا ہے کہ باقاعدگی سے ناشپاتی اور سیب کھانے سے فالج کا خطرہ 52 فیصد تک کم ہوجاتا ہے۔ ان پھلوں میں ایک خاص اینٹی آکسیڈنٹ ’’کورسیٹن‘‘ خون کے لوتھڑے بننے سے روکتا ہے اور خون کی روانی کو بھی بہتر بناتا ہے۔ یہ اینٹی آکسیڈنٹ سفید گودے والے میٹھے پھلوں میں بکثرت پایا جاتا ہے۔

اگرچہ کورسٹین دیگر کئی پھلوں اور سبزیوں میں بھی پایا جاتا ہے لیکن سیب اور ناشپاتی کا معاملہ مختلف ہے۔ہالینڈ کے ماہرین نے 20 ہزار افراد کا 10 سال تک مطالعہ کیا اور بتایا کہ جن افراد نے زیادہ مقدار میں سیب اور ناشپاتی سمیت سفید گودے والے پھل کھائے تھے ان میں فالج کا خطرہ 52 فیصد تک کم دیکھا گیا ہے۔بلڈ پریشر کی زیادتی اور ہائی کولیسٹرول فالج کی سب سے بڑی وجہ ہیں۔ اسی طرح سگریٹ نوشی چھوڑ کر سیب اور ناشپاتی کھانے سے فالج کو دور بھگایا جاسکتا ہے۔ ان پھلوں کو کھانے سے صحت بہتر ہوتی ہے اور سائٹوکائینز بنتے ہیں جو خون کو گاڑھا ہونے سے بچاتے ہیں۔ماہرین کا مشورہ ہے کہ روزانہ 250 ملی گرام کورسیٹن کا استعمال کیا جائے جو پیاز، ہرے پتوں والی سبزیوں، انار، کھٹے رس دار پھلوں، سبز چائے اور لہسن میں بھی پایا جاتا ہے۔ علاوہ ازیں ورزش، وزن میں کمی اور بلڈ پریشر پر قابو رکھ کر بھی امراض قلب اور فالج سے بچا جاسکتا ہے۔ ڈاکٹروں کے مطابق سیب اور ناشپاتی میں پایا جانے والا کورسیٹن فوری طور بدن کا جزو بن جاتا ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…