جمعرات‬‮ ، 16 جنوری‬‮ 2025 

یہ عام دستیاب مشروب موٹاپے سے نجات کے لیے بہترین

datetime 9  مئی‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)  پاکستان میں جگہ جگہ آپ نے ایسی مشینیں ضرور دیکھی ہوں گی جس کے ارگرد کافی لوگ کھڑے ہوتے ہیں اور گنے کے رس سے لطف اندوز ہورہے ہوتے ہیں۔ اور یہ بات بالکل درست ہے کہ موسم کوئی بھی ہو، گنے کا رس فرحت اور تازگی بخشنے کے حوالے سے دیگر مشروبات پر سبقت لیے نظر آتا ہے۔ گرمیوں میں یہ جسم کو ٹھنڈا کرتا ہے تو سردیوں میں بھی بغیر برف کے اسے پینا کافی فائدہ مند ہوتا ہے۔

فرحت بخش اور صحت مند، گنے کا رس مگر کیا آپ جانتے ہیں کہ لذیذ اور میٹھا ہونے سے ہٹ کر یہ رس موٹاپے اور توند کی اضافی چربی بہت تیزی سے گھلانے میں بھی مددگار ہے؟ فیٹ فری گنے میں فیٹ یا چربی نہیں ہوتی جبکہ قدرتی مٹھاس ہوتی ہے، اسی لیے مزید چینی یا مٹھاس کے اضافے کی ضرورت نہیں، اور اس رس کو پینے کے بعد یہ فکر بھی نہیں ہوتی کہ زیادہ چربی کو جزو بدن بنالیا ہے۔ فائبر سے بھرپورگنے میں غذائی فائبر کی مقدار بہت زیادہ ہوتی ہے اور اسی لیے یہ توند سے نجات کے خواہشمند افراد کے لیے بہترین مشروب ہے، ایک گلاس رس میں 13 گرام فائبر موجود ہوتی ہے۔ جسمانی توانائی بڑھائے گنے کا رس کاربوہائیڈریٹس، پروٹینز، آئرن، پوٹاشیم اور دیگر غذائی اجزائ سے بھرپور ہوتا ہے جو کہ اسے اچھا انرجی ڈرنک بنانے کے لیے کافی ہے، خصوصاً گرمیوں میں، ایک گلاس ٹھنڈا رس جسمانی توانائی کو فوری بحال کرتا ہے۔ یہ ایسا پلازما اور جسمانی سیال بناتا ہے جو گرمی سے جسم میں آنے والی خشکی اور تھکاوٹ کو دور کرنے میں مدد دیتے ہیں۔ ورم سے لڑے بیشتر افراد کو جسمانی ورم کے باعث موٹاپے سے جلد نجات میں مشکل کا سامنا ہوتا ہے، گنے کا رس اینٹی آکسائیڈنٹ جیسے پولی فینول سے بھرپور ہے جو جسمانی ورم سے لڑتا ہے۔ نہار منہ یہ مشروب پینا فائدہ مند نقصان دہ کولیسٹرول کی سطح میں کمی خون میں نقصان دہ کولیسٹرول کی زیادہ مقدار غیرصحت مند جسمانی وزن میں اضافے کا باعث بن سکتی ہے۔

گنے کے رس میں کولیسٹرول نہیں ہوتا بلکہ یہ نقصان دہ کولیسٹرول کے خلاف لڑتا ہے، جس سے جسمانی وزن میں کمی میں مدد ملتی ہے۔ معدے کی صحت بہتر کرے صحت مند معدہ اور نظام ہاضمہ جسمانی وزن میں کمی کے لیے ضروری ہے، گنے کا رس آنتوں کی سرگرمیوں کو بہتر کرکے قبض سے نجات دلاتا ہے ، جبکہ سینے میں جلن اور معدے میں تیزابیت کا علاج بھی ثابت ہوتا ہے، جس سے نظام ہاضمہ کی صحت بہتر ہوتی ہے۔ میٹابولزم بہتر کرے گنے کا رس جسم سے زہریلے مواد کی صفائی میں بھی مدد دیتا ہے جبکہ میٹابولزم کو بہتر کرتا ہے۔ میٹابولزم میں بہتری چربی کو موثر طریقے سے گھلانے میں مدد دیتی ہے۔ یہ مضمون عام معلومات کے لیے ہے۔ قارئین اس حوالے سے اپنے معالج سے بھی ضرور مشورہ لیں۔

موضوعات:



کالم



20 جنوری کے بعد


کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…