جمعرات‬‮ ، 23 جنوری‬‮ 2025 

سوشل میڈیا پر پولیو ویکسین کیخلاف منفی پروپیگنڈے کا توڑ نکال لیا گیا،کیسے نمٹا جائیگا؟

datetime 6  مئی‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(سی پی پی) انسدادِ پولیو ٹیم نے پاکستان ٹیلی کمیونیکشن اتھارٹی سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ سوشل میڈیا پر پولیو ویکسین کے خلاف مذموم مہم روکنے میں اپنا کردار ادا کرے۔ایمرجنسی آپریشن سینٹر برائے پولیو کے سربراہ ڈاکٹر رانا صفدر نے نجی ٹی وی کو بتایا کہ ہر پولیو مہم سے قبل ویکسین کے خلاف مربوط منفی مہم شروع ہوجاتی ہے، دوسری جانب مختلف امراض مثلا نظامِ تنفس میں انفیکشن اور اسہال کے باعث

سب سے زیادہ بچے اپنی زندگی کی بازی ہار رہے ہیں، خسرہ کی وبا ابھی باقی ہے لیکن شیطانی دماغ والے مذکورہ اموات کو ویکسین سے جوڑ رہے ہیں جس کے باعث والدین خوفزدہ ہیں۔انہوں نے بتایا کہ سوشل میڈیاپر متعدد ایسی ویڈیوز موجود ہیں جن میں والدین کو پولیو ویکسین پلانے سے روکنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ڈاکٹر صفدر کا کہنا تھا کہ واٹس اپ کی وجہ سے حالات مزید بدتر ہو گئے ہیں کیونکہ اس میں پہلی مرتبہ ویڈیو پوسٹ کرنے والے کا پتہ نہیں چلتا۔اس حوالے سے انہوں نے مزید بتایا کہ ویکسینیٹرز کو ہدایت کی گئی ہیں کہ وہ 7 مئی کو شروع ہونے والی پولیو مہم کے پہلے دن زیادہ زیادہ بچوں کو ویکیسن پلائیں تاکہ اگلے دنوں میں ویکیسن کے انکاری کے کیسز کم ہو سکیں۔ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی اے سے درخواست کی گئی ہے کہ سوشل میڈیا پر پولیو ویکسین کے خلاف منفی پروپیگنڈا روکنے کے لیے اپنا کردار ادا کرے۔واضح رہے کہ ٹرانسمیشن سیزن میں آخری پولیومہم 18-2017 کا آغاز 7 مئی سے ہوگا جس میں 109 اضلاع، ایجنسیاں اور ٹاؤن شامل ہیں۔پولیومہم کا آغاز پاکستان اور افغانستان میں ایک ساتھ شروع ہوگا تاکہ کوئی بچہ پولیو ویکیسن سے محروم نہ رہے۔ڈاکٹر صفدر نے بتایا کہ جب پاکستان میں ویکسین کا سلسلہ شروع کیا تو بعض بچے افغانستان میں تھے اور جب افغانستان میں انسداد پولیو مہم کا آغاز ہوا تو تب متعدد بچے پاکستان میں تھے، جس کے باعث ہزاروں بچے پولیو ویکسین سے محررم رہ گئے تھے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اسی طرح


بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…