جمعہ‬‮ ، 04 جولائی‬‮ 2025 

پورا دن دفتر میں بیٹھنے سے جسم پر کیا اثرات پڑتے ہیں؟ یہ خبر پڑھ کر آپ کی دوڑیں لگ جائیں گی

datetime 2  مئی‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)آج کے مصروف ترین دور میں اکثر لوگ دن بھر دفتر کی کرسی پر بیٹھے رہنے پر مجبور ہوتے ہیں، مگر آٹھ گھنٹے یا اس سے زائد وقت کے لئے یوں بیٹھے رہنا صحت پر انتہائی منفی اثرات مرتب کرتا ہے۔ طبی ماہر ڈیل میریڈےکی تحقیق کے مطابق اگر ہم اس طرح بیٹھیں یا کھڑے ہوں کہ ہمارے تمام 639 مسل ایک ٹیم کے طور پر کام کررہے ہوں تو پھر کوئی مسئلہ نہیں۔

اصل مسئلہ یہ ہے کہ عموماً ہم ایسی حالت میں بیٹھتے ہیں کہ 639 میں سے صرف 10 مسل کام کررہے ہوتے ہیں۔ یعنی کچھ مسل تو ضرورت سے زیادہ کام کررہے ہوتے ہیں لیکن اکثر مسل غیر متحرک ہوتے ہیں۔ اس کا نتیجہ یہ ہوتا ہے کہ ہماری کمر، گردن اور کندھوں کے مسلز میں عدم توازن پیدا ہوجاتا ہے جس کا اثر جسم کے 100 سے زائد جوڑوں پر بھی پڑتا ہے۔اکثر لوگ کرسی پر سیدھے بیٹھنے کی بجائے نیم دراز حالت میں بیٹھتے ہیں۔ اس سے ناصرف آپ کی کمر کے مسلز کھنچاؤ کا شکار ہوتے ہیں بلکہ ایسے میں جب آپ کمپیوٹر کی سکرین پر نظر جمانے کے لئے گردن کو جھکاتے ہیں تو گردن کے مسل بھی متاثر ہوتے ہیں۔ اس مسئلے سے بچنے کے لئے ایک تو کرسی پر سیدھے ہوکر بیٹھیں اور دوسرا کمپیوٹر کی سکرین آپ کی آنکھوں کے لیول پر ہونی چاہیے تاکہ آپ کو اسے دیکھنے کے لئے سر نہ جھکانا پڑے۔کوشش کریں جب آپ کرسی پر بیٹھے ہوں تو آپ کے پاؤں آپ کے گھٹنوں کے نیچے سیدھ میں ہوں، ناکہ بہت آگے یا بہت پیچھے کی جانب۔ دونوں پیروں کے درمیان تقریباً ایک ہتھیلی کا فاصلہ ہو تو بہتر ہے۔ اپنے بازؤں کو آرام دہ حالت میں رکھئے اور کمر اور گردن کو زیادہ سے زیادہ سیدھا رکھنے کی کوشش کریں، اس طرح کہ یہ عمل آپ کے لئے مشقت یا تھکاوٹ کا باعث نہ بنے۔اپنی کمر اور جوڑوں کے مسائل پر کڑھتے رہنے کی بجائے کوشش کیجئے کہ بیٹھنے کا درست انداز اپنائیں اور وقفے وقفے سے اٹھ کر تھوڑ اچل پھر بھی لیا کریں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…