میڈیکل کی دنیا میں انقلاب،سرطانی رسولیوں کو کامیابی کے ساتھ ختم کرنیوالی ویکسین تیار،یہ ویکسین کیسے اثر کرتی ہے؟

2  اپریل‬‮  2018

نیویارک(سی ایم لنکس)طبی ماہرین نے چوہوں کی 97 فیصد سرطانی رسولیوں کو کامیابی کے ساتھ ختم کرنے والی انقلابی ویکسین تیار کرلی۔یہ تجربہ امریکا میں اسٹین فورڈ یونیورسٹی کے ماہرین نے کیا ہے جسے اگلے مرحلے میں انسانوں پر آزمایا جائے گا۔ اس عمل میں ویکسین جسم کے امنیاتی نظام کو بیدار کرتی ہے اور وہ خود کو تبدیل کرکے سرطانی رسولیوں کو نشانہ بناتا ہے۔ اب توقع ہے کہ اس سال کے آخر تک 35 افراد پر ویکسین کی آزمائش کی جائے گی۔

ماہرین نے پہلے چوہوں کو لمفوما، چھاتی کے سرطان اور آنتوں کے کینسر وغیرہ میں مبتلا کیا جس کے بعد ویکسین دی گئی۔ اس طرح 90 میں سے 87 چوہوں میں یہ کینسردوسری جگہ پھیلنے کے باوجود بھی ختم ہوگیا اور چوہے کینسر سے پاک ہوگئے۔اگرچہ اس طریقہ علاج کو باضابطہ طور پر ویکسین تو نہیں کہا جاسکتا تاہم یہ کینسر کے دوبارہ حملے کو روکتی ہے اور جسم میں موجود سرطان کو ختم کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔ ماہرین نے اس عمل کو ’امیونو تھراپی‘ کا نام دیا ہے۔ویکسین میں دو طرح کے اجزا ملائے گئے ہیں جن میں ٹی سیلز بھی شامل ہیں۔ ٹی سیلز ایک طرح کے امنیاتی خلیات ہوتے ہیں جو کینسر کے خلیات کو غیرمعمولی سمجھتے ہوئے اس پر حملہ کرتے ہیں لیکن کینسر حد سے بڑھ جائے تو وہ ٹی سیلز کو بے اثر کردیتا ہے تاہم ویکسین کو براہِ راست کینسر کے ٹیومر میں داخل کیا جاتا ہے جس کے بعد وہ اپنا کام کرتی ہے۔اس دوا کے چوہوں پر تجربے کے دوران جسم کے دیگر حصوں میں بھی پھیل جانے والے سرطانی خلیات کو تباہ کرنے میں کامیابی ملی ہے لیکن خیال رہے کہ اب بھی انسانوں کے لیے سرطانی رسولیوں کے خاتمے کی منزل دور ہے کیونکہ اس دوا کی آزمائش میں کئی برس لگ سکتے ہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



میزبان اور مہمان


یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…