اتوار‬‮ ، 02 اگست‬‮ 2026 

مصنوعی مٹھاس کا ایک اور نقصان سامنے آگیا

datetime 2  اپریل‬‮  2018 |

امریکا (مانیٹرنگ ڈیسک) جسمانی وزن کم کرنا چاہتے ہیں ؟ تو ہوسکتا ہے کہ بیشتر افراد اس مقصد کے لیے مصنوعی مٹھاس یا اسکرین پر مشتمل ڈائٹ غذاﺅں کا انتخاب کریں، مگر ایسا کرنا نہ صرف مقصد میں ناکامی کا باعث بنتا ہے بلکہ ذیابیطس کا شکار بھی بنا سکتا ہے۔ یہ بات امریکا میں ہونے والی ایک طبی تحقیق میں سامنے آئی۔ جارج واشنگٹن یونویرسٹی کی تحقیق میں بتایا گیا کہ مصنوعی مٹھاس کا اکثر استعمال میٹابولک سینڈروم (ذیابیطس اور امراض قلب سے قبل کا مرض) کا خطرہ بڑھا دیتا ہے۔

وہ حیرت انگیز غذائیں جو ذیابیطس کا شکار بنادیںمیٹابولک سینڈروم مختلف امراض جیسے ہائی بلڈ پریشر، ہائی بلڈ شوگر، نقصان دہ کولیسٹرول کی سطح میں کمی اور توند کی چربی کا مجموعہ ہوتا ہے۔ہر مرض ہی اپنی جگہ صحت کے لیے تباہ کن ثابت ہوتا ہے تاہم اگر ان میں سے 3 اکھٹے ہوجائیں تو امراض قلب کا خطرہ دوگنا جبکہ ذیابیطس کا 3 سے 5 گنا تک بڑھ جاتا ہے۔اگر متاثرہ شخص پہلے ہی موٹاپے کا شکار ہو تو اس کے لیے یہ خطرہ اس سے بھی کہیں زیادہ ہوتا ہے۔محققین نے اس تحقیق کے دوران کئی چیزوں کا جائزہ لیا اور ان کا کہنا تھا کہ اسٹیم سیل ریسرچ سے معلوم ہوا کہ مصنوعی مٹھاس خلیات میں چربی کے اکھٹا ہونے کا امکان بڑھاتی ہے۔ ذیابیطس کی خاموش علامات اور بچاؤ کی تدابیراسی طرح محققین نے مصنوعی مٹھاس استعمال کرنے والے 18 افراد کے نمونے اکھٹے کیے، جن میں سے  14 موٹاپے کے شکار تھے۔نتائج سے معلوم ہوا کہ مصنوعی مٹھاس فیٹ سیلز میں شکر کے استعمال کو بڑھا دیتی ہے جبکہ چربی بنانے والے جینز کو بڑھاتی ہے، جو کہ میٹابولک سینڈروم کا خطرہ بڑھانے والا عنصر ہے۔اس تحقیق کے نتائج Endocrine سوسائٹی کے سالانہ اجلاس کے موقع پر پیش کیے گئے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک


میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…