وہ عام عادت جو آپ کو ذیابیطس کا شکار بنادے

30  مارچ‬‮  2018

برطانیہ (مانیٹرنگ ڈیسک) صرف 2 ہفتے تک ایک عام عادت پر عمل کرنا لوگوں کو ذیابیطس کا شکار بناسکتی ہے۔یہ انتباہ برطانیہ میں ہونے والی ایک طبی تحقیق میں سامنے آیا۔لیور پول یونیورسٹی کی تحقیق میں بتایا گیا کہ صرف 2 ہفتے تک بغیر ورزش کے دفاتر میں اپنا وقت بیٹھ کر گزارنا ذیابیطس کا شکار بننے کا خطرہ بہت زیادہ بڑھانے کے لیے کافی ہے۔

ذیابیطس کی 10 نشانیاں جو جلد پر نمودار ہوتی ہیں تحقیق میں بتایا گیا کہ اپنی نشست پر پورا دن بیٹھے رہنا، گاڑی میں گھر سے دفتر کا سفر اور چھٹی کا دن ٹی وی کے سامنے گزارنا صحت کے لیے تباہ کن ثابت ہوتا ہے۔تحقیق میں بتایا گیا کہ جسمانی طور پر متحرک نہ رہنا طویل المعیاد بنیادوں پر صحت کو نقصان پہنچاتا ہے اور ممکنہ طور پر سنگین امراض جیسے ذیابیطس ٹائپ ٹو، امراض قلب اور فالج کا باعث بن سکتا ہے۔تحقیق کے دوران کیے گئے تجربات سے یہ بھی معلوم ہوا کہ ان منفی اثرات کو چند سادہ نکات کے ذریعے ریورس کیا جاسکتا ہے، جیسے لفٹ کی جگہ سیڑھیوں کا انتخاب، خریداری کے لیے کچھ دور چلنا اور گاڑی کی جگہ پبلک ٹرانسپورٹ کا استعمال وغیرہ۔ محققین نے انتباہ کیا کہ سست طرز زندگی بہت تیزی سے مستقبل کے سنگین امراض کے بیج بونے لگتا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ آج دنیا جسمانی طور پر کم متحرک ہوچکی ہے، ہمارے آباﺅاجداد جسمانی طور پر زیادہ متحرک تھے مگر آج بیشتر افراد اپنا زیادہ وقت بیٹھ کر گزارتے ہیں۔ ذیابیطس کے نتیجے میں لاحق ہونے والی بیماریاں ان کے بقول یہ سست طرز زندگی متعدد طبی نقصانات کا باعث بنتی ہے اور اس کا دورانیہ جتنا بڑھے گا اتنا ہی زیادہ نقصان ہوگا۔ تحقیق کے مطابق صرف 2 ہفتے تک اس عادت کو اپنائے رکھنا ذیابیطس جیسے خاموش قاتل کا شکار کرنے کے لیے کافی ثابت ہوتی ہے۔ محققین نے بتایا کہ جسمانی طور پر متحرک ہونا ان افراد کے لیے زیادہ ضروری ہے جن کے رشتے داروں میں ذیابیطس ٹائپ ٹو کے مرض کی تشخیص ہوچکی ہو۔اس تحقیق کے نتائج طبی جریدے جرنل Diabetologia میں شائع ہوئے۔

موضوعات:



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…