جمعرات‬‮ ، 16 جنوری‬‮ 2025 

ہر گھر میں موجود اس مصالحے کا یہ فائدہ جانتے ہیں؟

datetime 26  مارچ‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) زیرہ ایسا مصالحہ ہے جو ہر گھر میں ہی موجود ہوتا ہے اور کھانوں کا ذائقہ دوبالا کرتا ہے۔ مگر کیا آپ جانتے ہیں کہ زیرہ کے پانی کا نہار منہ استعمال آپ کو توند کے مسئلے سے بہت کم عرصے میں نجات دلاسکتا ہے؟ جی ہاں 2 کھانے کے چمچ زیرے کو پانی میں رات بھر بھگوئے رکھیں اور صبح ابال کر زیرہ کو نکال کر پی لیں، اس سے میٹابولزم تیز ہوتا ہے، قبض سے نجات جبکہ نظام ہاضمہ سمیت متعدد فوائد بھی حاصل ہوتے ہیں۔

اس مصالحے کا ایک چمچ روزانہ توند سے نجات دلائے اور سب سے اچھی بات یہ ہے کہ آپ 15 دن میں اس مشروب کی مدد سے توند کی چربی کو گھلا سکتے ہیں۔ اس مشروب کے دیگر فوائد درج ذیل ہیں۔ کم کیلوریز زیرہ پانی میں کیلوریز بہت کم ہوتی ہیں اور یہ جسمانی وزن میں کمی کے لیے بہترین مشروب ثابت ہوتا ہے، ایک کھانے کے چمچ زیرہ میں 7 کیلوریز ہوتی ہیں اور جسم میں اسے جلانے کے لیے اضافی ورزش کی ضرورت بھی نہیں ہوتی۔ اینٹی آکسائیڈنٹس سے بھرپور ایک طبی تحقیق کے مطابق زیرہ اینٹی آکسائیڈنٹس کے حصول کا بہترین ذریعہ ہے، اسی طرح وٹامن سی اور اے سے بھی بھرپور ہوتا ہے جبکہ کاپر سمیت دیگر منرلز بھی اس میں موجود ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ یہ مصالحہ جسم میں گردش کرنے والے نقصان دہ آکسیجن ریڈیکلز کو خارج کرنے میں مدد دیتا ہے۔ میٹابولزم بہتر کرے میٹابولزم اگر سست روی سے کام کرے تو جسمانی وزن میں کمی کی کوششیں ناکام ہوجاتی ہیں، میٹابولزم کی سست رفتار جسم کو شکر اور چربی کو استعمال کرنے کے قابل نہیں چھوڑتی جس کے نتیجے میں جسمانی وزن بڑھنے لگتا ہے۔ زیرہ پانی سے میٹابولک ریٹ بہتر ہوتا ہے جس سے اضافی چربی گھلانے میں مدد ملتی ہے۔ ہر کچن میں موجود 2 اجزاء جو دنوں میں توند گھلادیں نظام ہاضمہ بہتر کرے صحت مند ہاضمہ اچھی صحت کی کنجی ثابت ہوتا ہے، زیرے کا پانی آنتوں کی حرکت کو بہتر کرتا ہے جبکہ نظام ہاضمہ بہتر ہونے سے میٹابولک ریٹ تیز ہوتا ہے اور نتیجہ جسمانی وزن میں کمی کی صورت میں نکلتا ہے۔

زیرہ پیٹ پھولنے کی شکایت بھی کم کرتا ہے۔ نقصان دہ کولیسٹرول کی سطح کم کرے جسم میں ایل ڈی ایل یا نقصان دہ کولیسٹرول کی سطح میں اضافہ خون کی شریانوں سے جڑے امراض کا خطرہ بڑھاتا ہے، جس کی وجہ شریانوں میں مواد کا جمع ہونا ہوتا ہے۔ زیرے کا پانی نہ صرف اس نقصان دہ کولیسٹرول کی سطح کم کرتا ہے بلکہ صحت مند کولیسٹرول کو بڑھاتا ہے۔ زہریلے مواد کا اخراج زہریلا مواد ہر جگہ ہی موجود ہوتا ہے ۔

وہ اس ہوا میں ہوتا ہے جہاں ہم سانس لیتے ہیں یا روزمرہ کی اشیاءمیں۔ یہ مواد جسم میں اس وقت اکھٹا ہونے لگتا ہے جب طرز زندگی صحت مند نہ ہو جیسے جنک فوڈ کا شوق اور جسمانی سرگرمیوں سے دوری۔ اس مواد کے نتیجے میں تناﺅ کی سطح بڑھتی ہے، بدہضمی، جسمانی وزن میں اضافہ اور قبض وغیرہ جیسے مسائل لاحق ہوسکتے ہیں۔ زیرہ پانی جسم میں زہریلے مواد کی سطح میں کمی لاتا ہے۔ یہ مضمون عام معلومات کے لیے ہے۔ قارئین اس حوالے سے اپنے معالج سے بھی ضرور مشورہ لیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



20 جنوری کے بعد


کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…