بدھ‬‮ ، 17 جون‬‮ 2026 

زندگی میں کینسر سے کیسے بچا جائے؟

datetime 26  مارچ‬‮  2018 |

برطانیہ (مانیٹرنگ ڈیسک) اپنے طرز زندگی میں چند معمولی سی تبدیلیاں لاکر ہر سال ہزاروں کینسر کے کیسز کی روک تھام کی جاسکتی ہے۔ یہ بات برطانیہ میں ہونے والی ایک طبی تحقیق میں سامنے آئی۔ کینسر ریسرچ یوکے کی تحقیق میں بتایا گیا کہ طرز زندگی کی تبدیلیاں جیسے ورزش کرنے اور جسمانی وزن میں کمی وغیرہ کے ذریعے ہر ہفتے ہزاروں کینسر کے کیسز کی روک تھام ممکن ہے۔

کینسر کے خطرات کم کرنے والی غذائیں اس تحقیق کے مطابق طرز زندگی میں صحت مند تبدیلیاں لاکر صرف برطانیہ میں ہر سال 40 فیصد کینسر کیسز کو روکا جاسکتا ہے۔ تحقیق میں بتایا گیا کہ تمباکو نوشی کینسر کا شکار کرنے والی سب سے اہم عادت ہے جبکہ موٹاپا، سورج کی روشنی میں بہت زیادہ گھومنا، الکحل کا استعمال، بہت کم فائبر کھانا اور ہوائی آلودگی سے متاثر ہونا وغیرہ بھی سرطان کا خطرہ بڑھاتے ہیں۔ تحقیق میں یہ انتباہ بھی کیا گیا کہ تمباکو نوشی سے گریز کی شرح تو بڑھ رہی ہے مگر موٹاپا اتنی ہی تیزی سے وبا کی طرح پھیل رہا ہے اور یہ بہت جلد تمباکو نوشی کے مقابلے میں اموات کا سب سے بڑا سبب بن جائے گا۔ کینسر کی 12 علامات جنھیں نظرانداز نہ کریں محققین کا کہنا تھا کہ اگر خیال نہ رکھا گیا تو موٹاپا تمباکو نوشی جتنا ہی مہلک ثابت ہوسکتا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ طرز زندگی کے ذریعے ہی جان لیوا کینسر کے مرض سے بچا جاسکتا ہے اور لوگوں کو زندگی میں صحت بخش انتخاب کرنے چاہئے۔ اس تحقیق کے نتائج طبی جریدے برٹش جرنل آف کینسر میں شائع ہوئے اور یہ بتایا گیا کہ موٹاپا 13 مختلف اقسام کے کینسر کا خطرہ بڑھاتا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



Pale Blue Dot


کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…