نیویارک(این این آئی)اقوام متحدہ کے ادارہ برائے اطفال یونیسیف نے خبردار کیا ہے کہ یمن میں ہیضہ پھر سے وبائی شکل اختیار کر سکتا ہے۔ امدادی اداروں کو یمن میں متاثرہ شہریوں تک رسائی دی جائے،غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق یونیسیف نے کہاکہ امدادی اداروں کو یمن
میں متاثرہ شہریوں تک رسائی دی جائے۔ یونیسیف کے ڈائریکٹر برائے مشرق وسطیٰ و شمالی افریقہ گیرٹ کاپلیائرے کہا کہ یمن کے تمام حصوں میں امدادی سرگرمیوں کی اجازت دی جانا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ یہ سوچنا بے وقوفی ہو گی کہ ہیضے کی وبا یمن میں دوبارہ نہیں لوٹ سکتی۔