جمعرات‬‮ ، 16 جنوری‬‮ 2025 

سافٹ ڈرنکس کا استعمال انسانی صحت کیلئے مضر،کتنے ملی لٹر ڈرنکس سے ہارٹ اٹیک کا خطرہ دگناہوجاتا ہے؟ امریکی یونیورسٹی کی تحقیق میں ہوش اڑا دینے والا انکشاف

datetime 25  مارچ‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن(سی ایم لنکس) ایک دن میں دو کین سافٹ ڈرنکس پینے والوں میں ہارٹ اٹیک کا خطرہ دگنا ہوجاتا ہے۔امریکا کی ایموری یونیورسٹی میں ہونے والی تحقیق کے مطابق جو افراد ایک دن میں 500 ملی لیٹر یعنی دو عدد سافٹ ڈرنکس پیتے ہیں ان میں امراض قلب میں مبتلا ہونے اور ہارٹ اٹیک سے اموات کے خطرات دگنے ہوجاتے ہیں۔ڈاکٹر ویلش کی سربراہی میں ہونے والی تحقیق میں محققین نے سافٹ ڈرنکس کو دل کے امراض کی بڑی وجہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ سافٹ ڈرنکس کا استعمال انسانی صحت کے لیے مضر ہے۔

اور روزانہ سافٹ ڈرنکس کے 2 کین پینے والے افراد میں اس بات کا امکان بڑھ جاتا ہے کہ وہ اچانک ہارٹ اٹیک کے ذریعے موت سے ہمکنار ہوسکتے ہیں۔تازہ تحقیق میں محققین اس نتیجے پر پہنچے کہ مٹھاس سے بھری کھانے پینے کی اشیا کے استعمال سے امراض قلب میں مبتلا ہونے کے روابط نہیں ملے جب کہ گزشتہ ریسرچز میں مشروبات اور مٹھاس سے دل کی بیماریوں کا تعلق سامنے آیا تھا۔تازہ تحقیق میں اوسطً 40 سال کی عمر والے قریباً 18 ہزار افرادکے ڈیٹا کا تجزیہ کیا گیا۔ ان افراد کا 6 سال تک ڈیٹا حاصل کرکے مشاہدہ کیا جاتا رہا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



20 جنوری کے بعد


کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…