بدھ‬‮ ، 27 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

کونسی چیزیں کھانے سے زندگی طویل ہوتی ہے؟امریکی ماہرین صحت کا حیران کن انکشاف

datetime 25  مارچ‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ٹیکساس(سی ایم لنکس) پنیر خواہ شیڈر ہو، برائی ہو یا پرمیسن، یہ جگر کو توانا رکھتے ہوئے اس کے سرطان سے بچاتا ہے۔ پنیر میں موجود ایک مرکب، اسپرمیڈائن جگر کے متاثرہ خلیات کو بڑھنے سے روکتا ہے۔ اس کے علاوہ یہ جگر فائبروسِس، ہیپٹوسیلولرکارسینوما (ایچ سی سی ) کو روکتا ہے جو جگر کے کینسر کی سب سے عام وجہ بھی ہے۔ پاکستان سمیت دنیا بھر میں جگر کا کینسر ہرسال ہزاروں لاکھوں افراد کی جان لے رہا ہے۔

ٹیکساس اے اینڈ ایم یونیورسٹی کے ماہرین نے چوہوں کو اسپرمیڈائن کھلایا تو حیرت انگیز طور پر ان کی عمر میں 25 فیصد اضافہ نوٹ کیا گیا۔ اگر چوہوں کی طرح یہ انسانوں کی زندگی میں اضافہ کرسکے تو انسان کے 100 برس تک زندہ رہنے کی امید پیدا ہوجائے گی تاہم اسپرمیڈائن کے سپلیمنٹ بنانے میں مزید تحقیق کی ضرورت ہے۔ ماہرین نے مزید انکشاف کیا کہ باقاعدگی سے مشروم، سویا، دالیں، مکئی اور مکمل اناج (ہول گرین) کھانے سے بھی زندگی طویل ہوتی ہے۔غذائی ماہرین کا اصرار ہے کہ تین اشیا زندگی کو طوالت دے سکتی ہیں، اول کیلوریز کو جسم میں تلف کرنا، دوم گوشت اور دیگر پروٹین میں موجود میتھیونائن امائنو ایسڈ سے گریز اور ریپامائسن جیسی ایک دوا جانداروں کی زندگی بڑھانے میں معاون ثابت ہوئی ہے۔

موضوعات:



کالم



شیطان کے ایجنٹ


’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں (حصہ دوم)

آب اب تیسری مثال بھی ملاحظہ کیجیے‘ چین نے 1980ء…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟

سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…