ہفتہ‬‮ ، 05 جولائی‬‮ 2025 

قبل از وقت پیدا ہونے والے بچوں میں کس بیماری کا خطرہ زیادہ ہوتا ہے،طبی تحقیق میں تشویشناک انکشاف

datetime 24  مارچ‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اوسلو(سی ایم لنکس)طبی زبان میں آسٹیوپراسس اس بیماری کو کہتے ہیں جس میں انسان کی ہڈیاں کمزور اور بھربھری ہوجاتی ہیں۔ ناروے کی اعلی درسگاہ نارویجین یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی سے منسلک ماہرین نے لوگوں میں ہڈیوں کے بھربھرے پن سے متعلق تحقیق کی، جس میں انہوں نے ہزاروں افراد کے مکمل طبی ڈیٹا کا جائزہ لیا۔ تحقیق میں یہ بات سامنے آئی کہ وہ لوگ جو قبل از وقت پیدا ہوتے یا یا پیدائش کے وقت کمزور ہوتے

ہیں، ان میں بڑا ہونے پر دوسروں کے مقابلے میں آسٹیو پراسس کا امکان کہیں زیادہ ہوتا ہے۔ماہرین کا کہنا ہے کہ دوران حمل آخری ہفتوں میں ماں اپنے بطن میں موجود بچے کو کیلشئیم منتقل کرتی ہے جس سے بچے کی ہڈیوں کو مضبوطی ملتی ہے لیکن جب بچہ وقت سے پہلے دنیا میں آتا ہے تو اس کی ہڈیوں میں کیلشئیم کی منتقلی مکمل نہیں ہوپاتی جس سے اس کی ہڈیاں کمزور رہتی ہیں۔ کیلشئیم کی یہ کمزوری ان میں بلوغت کے بعد اپنے اثرات دکھاتی ہے اور وہ بتدریج آسٹیوپراسس کا شکار ہوجاتے ہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…