جمعرات‬‮ ، 16 جنوری‬‮ 2025 

ہائی بلڈ پریشر سے بچاؤ کیلئے یہ پھل ہفتے میں ایک مرتبہ ضرور استعمال کریں ،90 ہزارلوگوں پر تحقیق کے بعد امریکی ماہرین کا مریضوں کو مشورہ

datetime 24  مارچ‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نیویارک(سی ایم لنکس)ہر ہفتے ایک کپ اسٹرابریز یا بلیو بیریزکا استعمال ہائی بلڈ پریشر کے مرض میں مبتلا ہونے کا خطرہ کم کرتا ہے۔خیال رہے کہ بلند فشار خون یا ہائی بلڈ پریشر امراض قلب اور فالج جیسے جان لیوا امراض کا خطرہ بڑھانے کا اہم ترین عنصر ہے۔ امریکامیں ہونے والی تحقیق کے دوران 90ہزار کے لگ بھگ افراد کا 14سال تک جائزہ لیا گیا ، جس کے دوران یہ بات سامنے آئی کہ جن مرد و خواتین نے بلیوبریز اور اسٹرابریز کا استعمال زیادہ کیا ان میں ہائی بلڈ پریشر کا خطرہ 8فیصد تک کم ہوگیا۔

تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ اسٹرابری میں شامل اینٹی آکسیڈنٹ خون کی شریانوں کو کھولنے میں مدد فراہم کرسکتا ہے جو دوران خون کو معمول پر رکھ کر ہائی بلڈ پریشر کا خطرہ کم کرسکتا ہے۔اسٹرابری میں پوٹاشیم کی بھی کافی مقدار ثابت ہوتی ہے جو بلڈ پریشر کو کنٹرول رکھنے کے لیے اہم جز ہے اور طبی ماہرین ہر بالغ شخص کو 4700ملی گرام پوٹاشیم روزانہ استعمال کرنے کا مشورہ دیتے ہیں۔ایک اور پرانی تحقیق کے مطابق اسٹرابریز میں وٹامن سی کی بھرپور مقدار ہوتی ہے جو جسمانی صحت کے لیے فائدہ مند ثابت ہوتی ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



20 جنوری کے بعد


کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…