جمعرات‬‮ ، 16 جنوری‬‮ 2025 

ہر کچن میں موجود اجزاء 2 دنوں میں توند گھلادیں

datetime 24  مارچ‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) جسمانی وزن میں کمی خصوصاً توند کی چربی گھلانا کوئی آسان کام نہیں، مگر بیشتر افراد کو یہ معلوم نہیں ہوتا کہ اکثر کچن میں موجود چند اجزاءاس مقصد کے حصول میں مددگار ثابت ہوسکتے ہیں۔ شہد کا استعمال تو صدیوں سے لوگ مختلف طبی مسائل سے بچاﺅ کے لیے کررہے ہیں اور یہ وہ چیز ہے جو کبھی ایکسپائر نہیں ہوتی۔ مگر کیا آپ کو معلوم ہے کہ شہد میں دار چینی کو ملا کر روزانہ استعمال کیا جائے۔

تو اس کے کتنے فوائد ہیں ؟ درحقیقت یہ دونوں اجزاءسونے سے قبل پینا جسمانی وزن میں تیزی سے کمی لانے کا آسان ذریعے ثابت ہوسکتا ہے۔ یہاں ایسے ہی سائنسی شواہد جانیں جو ان دونوں کے امتزاج سے صحت کو ہونے والے فوائد کے بارے میں بتاتے ہیں۔ توند سے نجات 2 کھانے کے چمچ شہد، ایک چائے کا چمچ دار چینی اور ڈھائی سو ملی لیٹر پانی کو لیں، پہلے پانی کو ابال لیں اور پھر اس میں دار چینی کو شامل کرکے مزید 2 سے 3 منٹ تک ابالیں۔ اس کے بعد اسے ٹھنڈا ہونے دیں اور پھر شہد کا اضافہ کردیں۔ اس مشروب کا آدھا گلاس روزانہ سونے سے قبل پینا عادت بنالیں، چند دنوں میں آپ توند کی چربی میں نمایاں کمی دیکھ سکیں گے۔ بڑھاپے کی روک تھام جسم میں مضر اجزاءیا آکسائیڈنٹس خلیات اور ٹشوز کو نقصان پہنچاتے ہیں، جس کے نتیجے میں قبل از وقت بڑھاپے اور دیگر امراض کا خطرہ بڑھا جاتا ہے، اس کے مقابلے میں اینٹی آکسائیڈنٹس ان مضر اجزاءسے پاک ہوتے ہیں اور بڑھاپے کے عمل کی رفتار کو سست کردیتے ہیں، شہد بھی متعدد اینٹی آکسائیڈنٹس سے بھرپور ہوتا ہے اور طبی سائنس کے مطابق گہرے رنگ کا شہد ان اجزاءکے حصول کا بہترین ذریعہ ہے، جبکہ دارچینی میں فولی فینول نامی اینٹی آکسائیڈنٹس ہوتے ہیں۔ دل کی صحت میں بہتری شہد اور دارچینی کا استعمال خون کی شریانوں کے امراض کی روک تھام بھی کرتے ہیں جو کہ دنیا بھر میں اموات کی سب سے بڑی وجہ ہیں۔

شہد کا استعمال دل کی جانب دوران خون کو بڑھاتا ہے جبکہ اس میں موجود اینٹی آکسائیڈنٹس خون کو گاڑھا یا جمنے سے روکنے میں مدد دیتے ہیں جو کہ ہارٹ اٹیک اور فالج کا باعث بنتے ہیں، اسی طرح دار چینی کا استعمال جسم کے لیے نقصان دہ کولیسٹرول کی سطح کم کرتا ہے، جبکہ صحت کے لیے بہتر کولیسٹرول کا لیول بڑھتا ہے۔ ناشتے میں ایک چمچ شہد میں کچھ مقدار میں دارچینی کا روزانہ استعمال دل کے لیے فائدہ مند ہوتا ہے۔

بیکٹریا کے انفیکشن کے خلاف جدوجہد شہد اور دارچینی دونوں بیکٹریا کش اثرات رکھتے ہیں، تو آپ ان دونوں کے امتزاج کو استعمال کرکے نہ صرف نزلہ زکام سے بچ سکتے ہیں بلکہ دیگر انفیکشنز جیسے گردوں یا مثانے کو بھی دور رکھ سکتے ہیں۔ بلڈ شوگر میں کمی ہائی بلڈ شوگر ذیابیطس سمیت متعدد امراض کا بنتا ہے، مگر شہد اور دارچینی اس کے لیے مفید ہیں، ایک تحقیق کے مطابق شہد میں پانی کی مقدار صرف 17 فیصد ہوتی ہے جبکہ دیگر اجزائ بھی جسم میں آسانی سے جذب ہوجاتے ہیں اور بلڈ شوگر کی سطح نہیں بڑھتی، ایک اور تحقیق میں بتایا گیا تھا کہ دارچینی کا استعمال بلڈ شوگر کی سطح کو کم کرتا ہے تاہم اسے دوا کے طور پر استعمال نہیں کیا جاسکتا۔ یہ مضمون عام معلومات کے لیے ہے۔ قارئین اس حوالے سے اپنے معالج سے بھی ضرور مشورہ لیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



20 جنوری کے بعد


کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…