جمعرات‬‮ ، 16 جنوری‬‮ 2025 

ہاتھ پر ایسا نشان نظر آنا جان لیوا مرض کی علامت

datetime 23  مارچ‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کینیڈا (مانیٹرڈیسک) اگر اوپر موجود تصویر میں ہاتھ پر جیسا نشان نظر آرہا ہے، کبھی آپ کو اپنی ہتھیلی میں نظر آئے تو فوری طور پر ڈاکٹر سے رجوع کریں کیونکہ یہ جان لیوا مرض کی علامت ہوسکتا ہے۔ یہ انتباہ کینیڈا میں ہونے والی ایک طبی تحقیق میں سامنے آیا۔ برٹش کولمبیا یونیورسٹی کے محققین کے مطابق ان کے پاس ایک کیس آیا تھا جس میں ایک شخص کے ہاتھ میں ابھری ہوئی گٹھلی تھی۔

اور معمولی تجزیے کے مطابق وہ جان لیوا دل کے انفیکشن کا شکار ثابت ہوا۔ہاتھ میں چھپا ہے کئی امراض کا علاج27  سالہ اس مریض میں دل کے اندرونی غلاف کی سوزش کی تشخیص ہوئی جو کہ ہارٹ فیلیئر کا خطرہ بڑھانے والا مرض ہے۔ محققین کا کہنا تھا کہ اس مرض کا باعث بننے والے جان لیوا بیکٹریا کے نتیجے میں اس شخص کے ہاتھ میں گٹھلی بنی تھی۔ انہوں نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ یہ مرض اسے دانتوں کے مسئلے کے لیے ڈینٹیسٹ کے پاس جانے کے باعث لاحق ہوا اور بیکٹریا منہ کے ذریعے دل تک پہنچ گیا۔ طبی جریدے نیوانگلینڈ جرنل آف میڈیسین میں شائع ہونے والے مقالے میں بتایا گیا کہ اس شخص نے ابتدا میں اپنے ہاتھ میں سرخ نشان کی شکایت کی تھی مگر 2 ہفتے میں وہ ابھری ہوئی نیلی گٹھلی کی شکل اختیار کرگیا۔ مریض نے اس وقت مقامی ہسپتال سے رجوع کیا جب اسے مسلسل معدے میں درد کا سامنا ہوا اور ڈاکٹروں کے پوچھنے پر اس نے بتایا کہ وہ بخار، کھانے کی خواہش میں کمی اور راتوں کو نیند کے دوران شدید پسینے کے مسائل کا سامنا کررہا ہے۔ 5 خطرناک امراض جن سے بچنا ہاتھ دھونے سے ممکن ڈاکٹروں نے مردہ ٹشوز اور بائیں گردے کے ٹیسٹ کرائے اور معلوم ہوا کہ اسے دل کے اندرونی غلاف کی سوزش کا سامنا ہے جو کہ دل تک مرکزی شریان سے خون پہنچانے کا کام کرتا ہے۔ محققین نے دعویٰ کیا کہ منہ کی ناقص صحت کے نتیجے میں یہ جان لیوا مرض لاحق ہوسکتا ہے جس کی ایک نشانی ہاتھ پر بھی نمودار ہوسکتی ہے۔ انہوں نے مشورہ دیا کہ ہاتھ میں ایسا نشان آئے تو فوری طور پر ڈاکٹر سے رجوع کیا جانا چاہئے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



20 جنوری کے بعد


کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…