اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) اگر تو آپ کو سرخ گوشت کھانا پسند ہے تو اس کا زیادہ استعمال جگر کے جان لیوا امراض کا باعث بن سکتا ہے۔ یہ بات ایک نئی طبی تحقیق میں سامنے آئی۔ حیفہ یونیورسٹی کی تحقیق میں بتایا گیا کہ سرخ یا پراسیس شدہ گوشت کھانے کی عادت نان الکحلک فیٹی لیور ڈیزیز (این اے ایف ایل ڈی) کا خطرہ بڑھا سکتی ہے۔ جگر کے امراض کی 9 علامات تحقیق کے مطابق جگر کا یہ مرض میٹابولک سینڈروم کا جز سمجھی جاتی ہے۔
تحقیق میں بتایا گیا کہ عام طور پر بہت زیادہ گوشت کھانے والے افراد نوجوان مرد ہوتے ہیں، جن کا جسمانی حجم زیادہ جبکہ میٹابولک پروفائل بدتر ہوتی ہے۔ اسی طرح ایسے افراد جو بڑی مقدار میں گوشت کو غیرصحت مند طریقوں جیسے تلنے یا گرل کرکے کھانا پسند کرتے ہیں، ان میں بھی ورم کی سطح بڑھ جاتی ہے جس سے انسولین کی مزاحمت پیدا ہوتی ہے جو آگے بڑھ کر جگر کے امراض کی شکل بھی اختیار کرلیتی ہے۔ تحقیق کے مطابق غیرصحت مند مغربی طرز زندگی جگر کے اس مرض کی وجہ بن رہا ہے جس کی وجہ جسمانی سرگرمیوں سے دوری جبکہ چربی کا بہت زیادہ مقدار میں استعمال ہے۔ جگر کو امراض سے کیسے بچائیں؟ محققین کا کہنا تھا کہ سرخ اور پراسیس شدہ گوشت جگر کے امراض کا خطرہ بڑھاتا ہے۔ تحقیق کے دوران 375 رضاکاروں کو دیکھا گیا جن میں انسولین کی مزاحمت اور جگر کے امراض کے درمیان تعلق کو دیکھا گیا اور یہ بھی جانا گیا کہ وہ سرخ گوشت کا استعمال کتنا کرتے ہیں۔ نتائج سے معلوم ہوا کہ سرخ گوشت کے زیادہ استعمال، انسولین کی مزاحمت اور جگر کے امراض کے درمیان واضح تعلق موجود ہے۔