ہفتہ‬‮ ، 07 مارچ‬‮ 2026 

اگر ناخن پر سرخ لکیر نظر آئے تو ڈاکٹر سے رجوع کریں

datetime 21  مارچ‬‮  2018 |

امریکا  (مانیٹرنگ ڈیسک) اگر تو آپ کے کسی ایک یا کئی ناخنوں پر سرخ لکیر ابھرے تو فوری طور پر ڈاکٹر سے رجوع کرنا چاہئے۔ یہ بات امریکا میں ہونے والی ایک طبی تحقیق میں سامنے آئی۔ کلیولینڈ کلینک کی تحقیق میں بتایا گیا کہ ناخن انسانی صحت کے بارے میں بہت کچھ بتاتے ہیں، مگر بیشتر افراد ان علامات سے واقف نہیں ہوتے۔ ناخن کی وہ علامات جو مختلف امراض کا خطرہ ظاہر کریں ایسی ہی ایک علامت کسی ایک یا کئی ناخنوں میں سرخ لکیر کا ابھرنا ہے۔

تحقیق کے مطابق ہوسکتا ہے کہ ایسی سرخ لکیر زیادہ سنجیدہ مرض کی علامت نہ ہو بلکہ ناخن کی سطح پتلی ہورہی ہو مگر اکثر اوقات یہ معاملہ سنگین بھی ہوسکتا ہے۔ تحقیق میں بتایا گیا کہ اگر ایسی سرخ لکیریں کئی ناخنوں پر نمودار ہوں تو یہ ناخن کی جڑ میں ورم کا نتیجہ ہوسکتی ہے جس کی وجہ مختلف امراض جیسے چنبل یا کوئی تکلیف دہ جلدی مرض۔ تحقیق میں مزید بتایا گیا کہ اگر صرف ایک ناخن پر ایسی لکیر نظر آئے تو یہ بھی مختلف امراض جیسے چربی کی رسولی یا نرم چربیلا پھوڑا، ریشہ دار بافتوں پر مشتمل رسولی یا سخت مسے کی علامت ہوسکتی ہے۔ محققین کا کہنا تھا کہ اگر اس لکیر میں کسی بھی قسم کی تبدیلی نظر آئے جیسے وہ پھیلنے لگے تو فوری طور پر ڈاکٹر سے رجوع کریں تاکہ بیماری کو زیادہ سنگین ہونے سے روکا جاسکے۔ اسی تحقیق کے دوران یہ بھی بتایا گیا کہ ناخنوں پر سفید نشانات وہ عام شکایت ہے جو اکثر افراد کرتے ہیں اور عام طور پر اس کی وجہ تشویشناک نہیں ہوتی بلکہ یہ کسی چوٹ کا نتیجہ ہوسکتے ہیں جو کچھ دن پہلے لگی ہو۔ یہ بھی پڑھیں : انگلیوں کے ناخنوں پر یہ سفید نشان کیوں ہوتے ہیں؟ مگر کچھ معاملات میں اس کے حوالے سے جانچ پڑتال کی ضرورت ہوتی ہے۔ محققین کا کہنا تھا کہ کچھ مریضوں کے ناخنوں میں یہ سفید نشانات بدلنے لگتے ہیں جبکہ عضو کا حصہ بھی پیلا پڑجاتا ہے۔ ایسا عام طور پر امراض قلب، گردوں کے امراض، جگر کے امراض کے ساتھ ساتھ پروٹین اور وٹامن کی کمی کا نیتجہ ہوسکتا ہے۔ اگر ان سفید نشانات میں بھی کوئی تبدیلی دیکھنے میں آئے تو فوری طور پر ڈاکٹر سے رجوع کیا جانا چاہئے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اینڈ آف مسلم ورلڈ


ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…

ہائوس آف شریف

جنرل غلام جیلانی نے جنرل ضیاء الحق کو آرمی چیف…

نواز شریف کی سیاست میں انٹری

لارنس گارڈن کے کرکٹ گرائونڈ میں میچ چل رہا تھا‘…

چوہے کھانا بند کریں

ہندوستان کا کوئی شہزادہ مہاتما بودھ کے پاس گیا…

رعونت پر بکھری ہوئی خاک

کراچی میں وسیم انصاری نام کا ایک چھوٹا سا سٹیج…

وہ واقعہ جو کتاب میں نہیں

1999ء میں دو وزیراعظم ہانگ کانگ میں ایک ہی ہوٹل…

بخاریؒ کو امام بنانے والے لوگ

نویں صدی کا شہر بخاراتھا اور اس شہر میں ایک سادہ…

شوگر کے مریضوں کے لیے

گرو زاہد سے میرا رابطہ ایک ویڈیو کلپ سے ہوا تھا‘…