ہفتہ‬‮ ، 05 جولائی‬‮ 2025 

وہ عادت جو ذیابیطس کا مریض بنادے

datetime 21  مارچ‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

امریکا (مانیٹرنگ ڈیسک) اگر تو آپ رات گئے سونے اور صبح جلد اٹھنے کے عادی ہیں تو بلڈ شوگر کا چیک اپ کروانا معمول بنالیں کیونکہ یہ عادت ذیابیطس ٹائپ ٹو جیسے مرض کا خطرہ بڑھا دیتی ہے۔ یہ دعویٰ امریکا میں ہونے والی ایک طبی تحقیق میں سامنے آیا۔ لاس اینجلس بائیومیڈیکل ریسرچ انسٹیٹوٹ کی تحقیق میں بتایا گیا کہ ناکافی نیند اور انسولین کی مزاحمت (ٹائپ ٹو ذیابیطس کا باعث بننے والا ایک اہم عنصر) کے درمیان تعلق موجود ہے، خصوصاً مردوں میں یہ عادت اس مرض کا خطرہ بڑھاتی ہے۔

ذیابیطس کی خاموش علامات اور بچاؤ کی تدابیر تحقیق کے مطابق محض ایک رات کی نیند کی کمی بھی انسولین کی مزاحمت کا باعث بن سکتی ہے، جس کی وجہ ایسا کرنے سے مردوں میں ٹسٹوسیٹرون اور کورٹیسول نامی ہارمونز کے توازن بگڑنا ہوتا ہے۔ انسولین کی مزاحمت کے دوران جسم اس ہارمون کو مناسب طریقے سے استعمال نہیں کرپاتا۔ ٹسٹوسیٹرون مسل بنانے والا ہارمون ہے جبکہ کورٹیسول کا کام جسم میں ذخیرہ شدہ چربی اور توانائی کو ٹکڑے کرنا ہوتا ہے۔ ماضی کی طبی تحقیقی رپورٹس میں یہ بات سامنے آچکی ہے کہ نیند کی کمی مردوں میں ٹسٹوسیٹرون کی سطح میں کمی جبکہ کورٹیسول کی سطح میں اضافہ کرتی ہے۔ نیند کی کمی سے ہونے والے 16 نقصانات اس تحقیق کے دوران 34 صحت مند افراد کا جائزہ 5 راتوں تک کیا گیا اور دیکھا گیا کہ نیند کا دورانیہ کم زیادہ کرنے سے جسم پر کیا اثرات مرتب ہوتے ہیں۔ نتائج سے معلوم ہوا کہ محض ایک رات کم سونا بھی ذیابیطس ٹائپ ٹو کی جانب سفر شروع کرنے کے لیے کافی ہے۔ محققین کا کہنا تھا کہ ہارمونز کی سطح مردوں میں انسولین کی مزاحمت کو بڑھنے یا کم کرنے میں مدد دیتی ہے، یعنی ہارمونز کا توازن برقرار رکھنا میٹابولک امراض جیسے ذیایبطس سے تحفظ فراہم کرسکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر آپ کی نیند کا دورانیہ کم ہے اور یہ عادت کافی عرصے سے موجود ہے تو ذیابیطس کے لیے بھی تیار رہنا چاہئے۔ اس تحقیق کے نتائج کو Endocrine Society کے سالانہ اجلاس کے موقع پر پیش کیا گیا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…