کسی انسان کو صحت مند کیسے قرار دیا جاسکتا ہے؟

19  مارچ‬‮  2018

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) صحت ایسی دولت ہے جس کے بغیر لمبی زندگی بوجھ محسوس ہونے لگتی ہے اور دنیا بھر میں ہر ایک کو ہی مختلف بیماریوں کا سامنا ہوتا ہے۔ مگر کیا کوئی بتا سکتا ہے کہ کوئی شخص صحت مند ہے یا نہیں ؟ یا اس کی کیا نشانیاں ہوتی ہیں؟ اگر آپ اس سے واقف نہیں تو یہاں وہ 8 علامات جان لیں جو کہ کسی فرد کے صحت مند ہونے کی نشاندہی کرتی ہیں۔ 2018 کو اپنے لیے صحت مند سال کیسے بنائیں؟ اگر یہ نشانیاں آپ کے اندر ہیں تو آپ بھی صحت مند ہیں ۔

چاہے آپ خود کو بیمار یا کمزور ہی کیوں نہ سمجھتے ہوں۔ بھوک لگنے پر ہی کھانا اور اعتدال میں کھانا اگر تو آپ باہر کھانے کے عادی نہیں اور نہ ہی نفسیاتی طور پر کھانے کی لت کے شکار ہیں، تو یہ آپ کی صحت کے لیے اچھا ہے اور اس حوالے سے فکرمند ہونے کی ضرورت نہیں۔ صحت بخش غذا اگر آپ لذیذ اور مختلف غذاﺅں کو کھاتے ہیں اور فاسٹ فوڈ یا چاولوں تک ہی محدود نہیں، اسی طرح میٹھا کھانے یا پینے سے گریز کرتے ہیں، تو یہ اچھی صحت کو برقرار رکھنے کے لیے اہم علامت ہے۔ کیا آپ صحت مند وزن کے حامل ہیں؟ جسمانی ضروریات کے مطابق کھانا ہر شخص کی خوراک کی اپنی ضروریات ہیں، ایسا کوئی فارمولا نہیں جو یہ تخمینہ لگاسکے کہ آپ کو کتنی کیلوریز کی ضرورت ہے، یہ ہر ایک کی انفرادی ضرورت ہے۔ آپ بہت کم کھاسکتے ہیں یا بہت زیادہ، جو اکثر لوگ نارمل سمجھتے ہیں۔ سب سے اہم امر یہ ہے کہ اپنے جسم کی سنیں اور سمجھیں کہ وہ کیا چاہتا ہے۔ اگر ایسا کرپاتے ہیں تو اچھی صحت آپ کے ہاتھ میں ہی ہے۔ لفٹ کی جگہ سیڑھیوں کو ترجیح دینا یہ اس بات کی علامت ہے کہ آپ اچھی جسمانی ساخت رکھتے ہیں، صحت مند سمجھنے کے لیے بہت زیادہ اسٹینما کی ضرورت نہیں، اگر آپ سیڑھیاں چڑھتے ہوئے خود کو مرنے کے قریب نہیں سمجھتے تو یہ اس بات کی نشانی ہے کہ صحت ٹھیک ٹھاک ہے۔

طبی ماہرین کے مطابق اگر آپ کسی بلند عمارت میں کچھ منزلوں پر سیڑھیاں بغیر وقفے کے چڑھ جاتے ہیں اور منزل پر پہنچنے پر ٹھیک ہوتے ہیں تو جسمانی طور پر آپ صحت مند ہیں، یا جسم روزمرہ کی جسمانی سرگرمیاں آرام سے سرانجام دے سکتا ہے۔ جگر کے لیے 6 صحت مند عادات مختلف جذبات کا احساس نفسیاتی صحت کا جسم سے بھی بہت گہرا تعلق ہے۔

ایک تحقیق کے مطابق کبھی کبھار غصہ کرنا ایک عام چیز ہے، اداسی بھی نارمل ہے جبکہ چڑچڑا پن اور مایوسی محسوس کرنا بھی غیرمعمولی نہیں۔ یہ تمام جذبات اچھی ذہنی صحت کی نشانی ہیں۔ فوراً نہیں سوتے یقیناً جسمانی طور پر سخت دنوں میں لیٹتے ہی سونا عام ہے، تاہم اگر ایسا روز ہو تو وہ ضرور غیرمعمولی ہے۔ طبی ماہرین کے مطابق سونے کے عام معمول میں 10 سے 20 منٹ لگتے ہیں کیونکہ اس کے دوران جسم پرسکون ہوتا ہے اور پھر نیند کی حالت میں چلاجاتا ہے۔

موضوعات:



کالم



آئوٹ آف دی باکس


کان پور بھارتی ریاست اترپردیش کا بڑا نڈسٹریل…

ریاست کو کیا کرنا چاہیے؟

عثمانی بادشاہ سلطان سلیمان کے دور میں ایک بار…

ناکارہ اور مفلوج قوم

پروفیسر سٹیوارٹ (Ralph Randles Stewart) باٹنی میں دنیا…

Javed Chaudhry Today's Column
Javed Chaudhry Today's Column
زندگی کا کھویا ہوا سرا

Read Javed Chaudhry Today’s Column Zero Point ڈاکٹر ہرمن بورہیو…

عمران خان
عمران خان
ضد کے شکار عمران خان

’’ہمارا عمران خان جیت گیا‘ فوج کو اس کے مقابلے…

بھکاریوں کو کیسے بحال کیا جائے؟

’’آپ جاوید چودھری ہیں‘‘ اس نے بڑے جوش سے پوچھا‘…

تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟

نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…