جمعرات‬‮ ، 26 دسمبر‬‮ 2024 

جو بچے ان چیزوں کیساتھ کھیلنے میں زیادہ وقت لگاتے ہیں وہ دوسروں کی نسبت کم سوتے ہیں،نئی تحقیق

datetime 18  مارچ‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لندن(سی ایم لنکس)محققین کا کہنا ہے کہ جو بچے سمارٹ فونز اور ٹیبلٹس کے ساتھ کھیلنے میں زیادہ وقت لگاتے ہیں وہ دوسرے بچوں کی نسبت کم سوتے ہیں۔ سائنٹیفک رپورٹس میں شائع ہونے والے اس تحقیق کے مطابق ایسے بچوں میں ٹچ سکرین پر گزارا ہوا ہر ایک گھنٹہ ان کی 15 منٹ کی یومیہ نیند میں کمی کا باعث بنتا ہے۔ تاہم ٹچ سکرین کے ساتھ کھیلنے والے بچوں کی متحرک صلاحتیں نسبتاً جلد اجاگر ہوتی ہیں لیکن ماہرین کا کہنا ہے کہ والدین

کو اس کے بدلے نیند کو قربان نہیں ہونے دینا چاہیئے۔ ان کے بقول گھروں میں ایسی ٹچ سکرینز کے معاملے میں گویا ایک بھونچال سا آیا ہوا ہے لیکن لوگ اس کی وجہ سے بچوں کے اوائل عمری میں نشوونما پر پڑے والے اثرات سے انجان ہیں۔لندن کر برکبیک یونیورسٹی کی جانب سے کی گئی تحقیق میں تین سال تک کے 715 بچوں کے والدین سے سوالات کیے گئے۔ اس میں پوچھا گیا کہ ان کا بچہ سمارٹ فون یا ٹیبلٹ کے ساتھ کتنی دیر تک کھیلتا ہے اور اس کے سونے کے اوقات کیا ہیں۔ مطالعے سے پتا چلا کہ 75 فیصد ننھے بچے ٹچ سکرین روزانہ استعمال کرتے ہیں، ان میں چھ سے 11 ماہ کی عمر کے بچوں کا 51 فیصد اور 25 سے 36 ماہ کے عرصے کے بچوں میں 92 فیصد ایسا کرتے ہیں لیکن ٹچ سکرینز کے ساتھ کھیلنے والے بچے رات میں کم اور دن میں زیادہ سوتے ہیں۔ مجموعی طور پر ٹچ سکرین کے ساتھ گزارے ہوئے ہر ایک گھنٹے کے بدلے ان کی نیند کے 15 منٹ کم ہو جاتے ہیں۔

موضوعات:



کالم



کرسمس


رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…