بدھ‬‮ ، 15 اکتوبر‬‮ 2025 

موٹاپے سے نجات میں مددگار چائے کی اقسام

datetime 15  مارچ‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) اپنی غذا پر نظر رکھنا اور جسمانی سرگرمیاں صحت مند طرز زندگی میں مددگار ثابت ہوتے ہیں ، تاہم اگر کوئی آپ کو بتائے کہ اپنے پسندیدہ مشروب کو پینا ہی موٹاپے اور توند سے نجات دلا سکتا ہے تو کیا یقین کریں گے؟ جی ہاں واقعی درست مشروب کا انتخاب موٹاپے سے ہٹ کر دیگر امراض جیسے جسمانی ورم وغیرہ کے خلاف بھی مددگار ثابت ہوتا ہے۔ اگر تو آپ چائے پینا پسند کرتے ہیں تو یہ کافی صحت بخش مشروب ہے مگر اس مشروب کی ہر قسم جسمانی وزن میں کمی میں مدد نہیں دیتی۔

یہاں چائے کی ایسی اقسام کے بارے میں جانیں جو آپ کو بہت کم عرصے میں اضافی چربی گھلانے میں مدد دیتی ہیں۔ ادرک کی چائے ادرک کے متعدد طبی فوائد ہوتے ہیں اور غذا میں ادرک کی چائے کو شامل کرنے حیرت انگیز نتائج مرتب کرتا ہے، یہ گرم مشروب کھانے کی اشتہا کو کنٹرول کرتا ہے، جس سے زیادہ دیر تک پیٹ بھرا رہتا ہے جبکہ ادرک جسمانی دفاعی نظام کو بھی مضبوط کرتی ہے اور ہاں نظام ہاضمہ کے لیے بھی بہترین ہے۔ ادرک سے آپ کیا فائدہ حاصل کرسکتے ہیں؟ پودینے کی چائے پودینے کی چائے پینا نظام ہاضمہ کے لیے فائدہ مند ہوتا ہے جو کہ آنتوں کی صحت مند سرگرمیوں کو بہتر کرتی ہے، جس سے بائل کا بہاﺅ ہموار ہوتا ہے اور پیٹ پھولنے، بدہضمی اور گیس کی روک تھام ہوتی ہے۔ جب نظام ہاضمہ اور آنتوں کی سرگرمیاں درست ہوں تو جسمانی وزن کی کمی کے لیے کوششیں رائیگاں نہیں جاتیں اور جسم بہت جلدی اور آسانی سے اضافی چربی سے نجات پالیتا ہے۔ کشمیری چائے کشمیری چائے توانائی بخش ہوتی ہے، سبز چائے، گریوں، اور دیگر مصالحوں کے امتزاج سے بننے والی چائے چربی کو گھلاتی ہے، نظام ہاضمہ اور جسمانی دفاعی نظام کو بہتر کرتی ہے۔ سبز چائے سبز چائے کے بارے میں تو سب کو معلوم ہے کہ صحت کے لیے بہت زیادہ فائدہ مند ہے جس میں موجود اینٹی آکسائیڈنٹس جسم کے اندر زہریلے مواد کے اخراج میں مدد دیتے ہیں۔

مختلف طبی تحقیقی رپورٹس کے مطابق اس چائے میں موجود فلیونوئڈز اور کیفین میٹابولک ریٹ اور فیٹ آکسیڈیشن کو بڑھاتے ہیں جس سے جسمانی وزن میں جلد کمی میں مدد ملتی ہے۔ سبز چائے انسولین کی سرگرمیاں بھی بہتر کرتی ہے۔ سبز چائے کے 10 طبی فوائد جن سے آپ لاعلم ہوسکتے ہیں۔ یہ مضمون عام معلومات کے لیے ہے۔ قارئین اس حوالے سے اپنے معالج سے بھی ضرور مشورہ لیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ


لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…