بدھ‬‮ ، 20 اگست‬‮ 2025 

یہ مزیدار مشروب ذیابیطس کا خطرہ کم کرے

datetime 15  مارچ‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) ذیابیطس ٹائپ ٹو ایسا عام مرض ہے جس نے پاکستان کے کروڑوں افراد کو اپنا شکار رکھا ہے، مگر اس سے بچاﺅ کافی آسان بلکہ آپ کے کچن میں موجود ہے۔ یہ بات ایک نئی طبی تحقیق میں سامنے آئی۔ یورپین سوسائٹی آف کارڈیالوجی کی تحقیق میں بتایا گیا کہ طرز زندگی میں ایک سادہ تبدیلی کو آزمانا بلڈ گلوکوز لیول کو کنٹرول کرنے میں مدد دے سکتا ہے۔ ذیابیطس کی خاموش علامات اور بچاؤ کی تدابیر تحقیق کے مطابق چائے ایسا بہترین مشروب ہے جو ذیابیطس ٹائپ کو کنٹرول کرنے میں مدد دے سکتا ہے۔

محققین کا کہنا تھا کہ دن بھر میں 3 سے 4 کپ چائے پینا ذیابیطس ٹائپ ٹو کے مرض میں مبتلا ہونے کا خطرہ 25 فیصد تک کم کردیتا ہے۔ تحقیق میں دریافت کیا گیا کہ روزانہ 3 سے 4 کپ کافی پینا اس خطرے کو 33 فیصد تک کم کردیتا ہے۔ چائے پینے کا یہ فائدہ جانتے ہیں؟ تاہم محققین کا کہنا تھا کہ کافی مددگار ضرور ہے مگر دیگر عوامل کو نظر میں رکھنا بھی ضروری ہے، جیسے جسمانی وزن کو کم کرنا یعنی 5 سے 10 فیصد تک جبکہ جسمانی سرگرمیاں جیسے آدھے گھنٹے کی تیز چہل قدمی روزانہ وغیرہ۔ انہوں نے مزید کہا کہ جن لوگوں میں ذیابیطس کے مرض کا خطرہ زیادہ ہوتا ہے، وہ ان عوامل کو اپنا کر اس خطرے کو 40 سے 50 فیصد تک کم کرسکتے ہیں۔ اس تحقیق کے نتائج طبی جریدے آرکائیوز آف انٹرنل میڈیسین میں شائع ہوئے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اور پھر سب کھڑے ہو گئے


خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…