ہفتہ‬‮ ، 05 جولائی‬‮ 2025 

شادی کے بعد لوگ موٹے کیوں ہونے لگتے ہیں؟

datetime 14  مارچ‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) کیا آپ نے کبھی غور کیا ہے کہ شادی کے بعد اکثر لوگوں کا جسمانی وزن بڑھنے لگتا ہے اور وہ موٹاپے کا شکار ہوجاتے ہیں؟ اگر ہاں تو اس میں حیران ہونے کی وجہ نہیں کیونکہ کامیاب شادی اور جسمانی وزن میں ممکنہ اضافے میں تعلق موجود ہے۔ یہ دعویٰ سینٹرل کوئنزلینڈ یونیورسٹی کی ایک تحقیق میں سامنے آیا۔ آسٹریلین تحقیق کے دوران 15 ہزار سے زائد جوڑوں کا جائزہ لیا گیا جن کے رشتے کو 10 سال ہوچکے تھے۔

شادی کے لیے بہترین عمر کونسی؟ تحقیق میں دریافت کیا گیا کہ جوڑوں میں جسمانی وزن بڑھنے کا امکان تنہا افراد کے مقابلے میں زیادہ ہوتا ہے، چاہے ان کا طرز زندگی صحت مند اور غذا صحت بخش ہی کیوں نہ ہو۔ محققین نے اس کی ایک دلچسپ وجہ بھی بتائی ہے اور وہ یہ کہ شادی کے بعد لوگوں کو اپنے شریک حیات کو مزید متاثر کرنے کی ضرورت محسوس نہیں ہوتی، لہذا ان کا جسم پھیلنا شروع ہوجاتا ہے۔ تحقیق میں بتایا گیا کہ جب جوڑوں کو لگتا ہے کہ اب انہیں زیادہ خوبصورت نظر آنے کی جرورت نہیں، تو وہ زیادہ کھانے سے گریز نہیں کرتے یا چربی اور چینی سے بھرپور غذا کا زیادہ استعمال کرنے لگتے ہیں، جبکہ جسمانی وزن کنٹرول میں رکھنے کی کوشش نہیں کرتے۔ اسی طرح جن جوڑوں کے بچے ہوتے ہیں، ان کے اندر اپنے بچوں کے بچے ہوئے کھانے کا رجحان بھی پایا جاتا ہے۔ یہ پہلی تحقیق ہے جس میں بتایا گیا کہ شادی کے بعد جسمانی وزن میں اضافے کی وجہ صرف غیرصحت مند طرز زندگی ہی نہیں ہوتا۔ نتائج سے معلوم ہوا کہ جوڑوں میں جسمانی وزن بڑھنے کی وجہ ہر قسم کی غذا کو بے فکری سے کھانا ہوتا ہے کیونکہ انہیں اپنے جسمانی ساخت جوانی کی طرح رکھنے میں کوئی خاص دلچسپی نہیں ہوتی۔ محققین کا کہنا تھا کہ جوڑوں میں باہر کھانے پینے کی عادت بھی اس کی وجہ بنتی ہے کیونکہ شادی کے بعد تقاریب میں شرکت بھی زیادہ ہونے لگتی ہے۔

شادی صحت مند اور لمبی زندگی کی ضمانت ویسے ضروری نہیں کہ سب کے ساتھ ایسا ہو مگر محققین کا کہنا تھا کہ بیشتر افراد شادی کے بعد موٹے ہونے لگتے ہیں، جس پر کنٹرول رکھنے کے لیے اپنی غذا کا خیال اور جسمانی سرگرمیوں میں اضافے کی ضرورت ہوتی ہے۔ اس تحقیق کے نتائج طبی جریدے پلوس ون میں شائع ہوئے۔ اس سے قبل گزشتہ سال اسکاٹ لینڈ کی گلاسکو یونیورسٹی کی تحقیق میں بھی بتایا گیا تھا کہ شادی کے بعد نوبیاہتا جوڑے کا جسمانی وزن بڑھنے کا امکان بہت زیادہ ہوتا ہے۔

تحقیق میں بتایا گیا کہ شادی کے ایک سال بعد جوڑے کے جسمانی وزن میں اوسطاً دو سے ڈھائی کلو گرام وزن بڑھ سکتا ہے جبکہ جن لوگوں پر چربی زیادہ جلدی بڑھتی ہے، وہ تین ماہ کے دوران ہی دو کلو اضافی وزن کے مالک بن جاتے ہیں۔ تحقیق کے مطابق اس کی اصل وجہ شادی کے بعد کھانے کی مقدار میں اضافہ ہوجانا ہے، جبکہ نوبیاہتا جوڑے جسمانی طور پر زیادہ سرگرم نہیں رہتے یا ورزش سے دور ہونے لگتے ہیں، جس کی وجہ سے جسمانی وزن بڑھنے لگتا ہے۔ تحقیق میں مزید بتایا گیا کہ شادی کے بعد لوگوں کو اپنے جسمانی وزن پر نظر رکھنے کی ضرورت ہے، کیونکہ موٹاپے کا شکار ہونا خود اعتمادی کو نقصان پہنچاتا ہے جبکہ شریک حیات سے تعلق بھی متاثر ہوسکتا ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…