اتوار‬‮ ، 06 جولائی‬‮ 2025 

مردوں میں کینسر کا خطرہ بڑھانے والی عام عادت

datetime 12  مارچ‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

برطانیہ (مانیٹرنگ ڈیسک) روزانہ ایک جگہ بیٹھے رہ کر 4 گھنٹے سے زائد وقت تک ٹیلیویژن مردوں میں آنتوں کے کینسر کا خطرہ بڑھا سکتا ہے۔ یہ بات ایک نئی طبی تحقیق میں سامنے آئی۔ فرانس کے ایجنسی فار ریسرچ آن کینسر، برطانیہ کے امپرئیل کالج لندن اور آکسفورڈ یونیورسٹی کی مشترکہ تحقیق میں دریافت کیا کہ ٹی وی کے سامنے کم وقت گزارنے والے افراد میں آنتوں کے کینسر کا خطرہ کم ہوتا ہے۔

کینسر کا خطرہ بڑھانے والی غذائیں اس تحقیق کے دوران ڈھائی ہزار آنتوں کے کینسر کے شکار افراد کا تجزیہ کیا گیا تاکہ سست طرز زندگی اور اس سرطان کے درمیان تعلق کو تلاش کیا جاسکے۔ تحقیق کے دوران دریافت کیا گیا کہ جسمانی سرگرمیاں بڑھانا مردوں میں آنتوں کے کینسر کا خطرہ کم کرتا ہے، تاہم محققین کمپیوٹر اسکرین اور اس کینسر کے درمیان کوئی تعلق دریافت نہیں کرسکے۔ محققین کا کہنا تھا کہ اس سے پہلے کی تحقیقی رپورٹس میں یہ بات سامنے آچکی ہے کہ ٹی وی دیکھنا دیگر نقصان دہ رویوں جیسے تمباکو نوشی اور زیادہ منہ چلانے کا باعث بنتے ہیں اور یہ عوامل آنتوں کے کینسر کا خطرہ بڑھاتے ہیں۔ محققین نے بتایا کہ سست طرز زندگی موٹاپے اور جسم میں چربی بڑھانے کا باعث بھی بنتی ہے، جسم میں اضافی چربی ہارمونز اور دیگر کیمیکلز میں خون کی سطح پر اثرانداز ہوسکتی ہے جس سے خلیات کی نشوونما پر اثرات مرتب ہوتے ہیں اور آنتوں کے کینسر کا خطرہ بڑھتا ہے۔ کینسر کی 12 علامات جنھیں نظرانداز نہ کریں آنتوں کا کینسر دنیا بھر میں مردوں کو لاحق ہونے والے کینسر کی چند بڑی اقسام میں سے ایک ہے۔ تحقیق کے مطابق زیادہ وقت ٹی وی کے سامنے گزارنے سے کینسر کا خطرہ مردوں میں بڑھتا ہے، خواتین میں نہیں، تاہم اس حوالے سے مزید تحقیق کی ضرورت ہے تاکہ اس کی وجہ معلوم کی جاسکے۔ اس تحقیق کے نتائج طبی جریدے برٹش جرنل آف کینسر میں شائع ہوئے۔

موضوعات:



کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…