جمعرات‬‮ ، 16 جنوری‬‮ 2025 

وہ کھانے جو کبھی بھی ایک ساتھ نہیں کھانے چاہئیں ،آپ بھی احتیاط برتیں

datetime 8  مارچ‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوزڈیسک)کچھ کھانے انسان کے لئے بہت ہی فائدہ مند ہیں لیکن اگرانہیں کسی دوسرے کھانے کے ساتھ ملاکر استعمال کیا جائے تو ان کا فائدہ ہونے کی بجائے نقصان ہونے لگتا ہے۔آئیے آپ کو ان کھانوں کے بارے میں بتاتے ہیں۔ کھانے کے بعد فروٹ کا استعمال پھلوں میں اس طرح کی چینی پائی جاتی ہے جو اگر کھانے کے بعد استعمال کئے جائیں تو وہ زیادہ دیر تک معدے میں رہتی ہے اوراس کی وجہ سے انسانی صحت کو کافی نقصان ہوتا ہے۔

کیلے اور دودھ اگر آپ کیلے کاملک شیک پینے کے عادی ہیں تو یاد رکھیں کہ یہآپ کے لئے انتہائی نقصان دہ ہیں۔آیورویدک کے مطابق کیلے اور دودھ میں بھاری پن کی وجہ سے یہ انسانی جسم کے لئے نقصان دہ ہیں لہذا انہیں کبھی بھی اکٹھے استعمال نہ کریں۔ دہی اور پھل ماہرین کا کہنا ہے کہ دہی میں کبھی بھی کسی ترش پھل کو شامل نہ کیاجائے کہ اس طرح یہ نظام انہضام کو نقصان پہنچاتا ہے۔پھلوں میںموجود چینی کی وجہ سے یہ ہضم ہونے میں وقت یتی ہے جبکہ ڈیری مصنوعات میں بھی بھاری پن کی وجہ سے یہ معدے پر بھاری ہوتے ہیں اور دو بھاری چیزوں کو ہضم کرنے میں معدے کو کافی کام کرنا پڑتا ہے جس کی وجہ سے وہ کمزور ہوجاتا ہے۔ لیموں کی ڈریسنگ ،کھیرے اورٹماٹر آپ کوچاہیے کھیرے،ٹماٹر،آلو اوربینگن کے ساتھ کبھی بھی لیموں والی ڈریسنگ استعمال نہ کریں۔ میلن اور جب بھی تربوز یا خربوزہ کھائیں تو کبھی بھی اسے کسی اور پھل یا کھانے کے ساتھ ملاکراستعمال نہ کریں بلکہ ہمیشہ اس کے ساتھ کوئی اور چیزنہ کھائیں۔ لوبیا اور چیز کبھی بھی ڈیری مصنوعات کے ساتھ لوبیا یا چنے نہیں کھانے چاہیے۔یہ دو مختلف طرح کی پورٹینز ہیں لہذاکبھی بھی دودھ کی مصنوعات کے ساتھ سبزی والی پروٹین استعمال نہ کریں۔ جو اور اورنج جوس اورنج جوس میں ایسے انزائمز موجود ہوتے ہیں جنہیں اگر جو کے ساتھ ملا کراستعمال کیا جائے تو وہ ہضم ہونے میں بہت زیادہ وقت لیتے ہیں،لہذا انہیں بھی ملاکراستعمال نہ کریں۔

موضوعات:



کالم



20 جنوری کے بعد


کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…