اتوار‬‮ ، 06 جولائی‬‮ 2025 

زعفران ملا دودھ پینا صحت کے لیے فائدہ مند

datetime 8  مارچ‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) دودھ میں ہلدی ملا کر پینے کے بارے میں تو آپ نے سنا ہی ہوگا جو کہ کافی فائدہ مند بھی ہوتا ہے مگر کیا کبھی چٹکی بھر زعفران دودھ میں ملانے کے فوائد کے بارے میں سنا؟ زعفران ایک سب سے مہنگا مصالحہ ہے، تاہم اس کی معمولی مقدار بھی فائدہ پہنچانے کے لیے کافی ہوتی ہے۔ ہلدی ملا دودھ پینے کے یہ فوائد جانتے ہیں؟ اس دودھ کو بنانا بہت آسان ہے اور زیادہ اجزاءکی ضرورت بھی نہیں ہوتی ۔

بس چٹکی بھر زعفران کو ایک گلاس یا کپ گرم دودھ میں ملائیں اور بس۔ یہ اینٹی آکسائیڈنٹس سے بھرپور مصالحہ ہے جس کے متعدد فوائد ہیں، تاہم دودھ میں اسے ملا کر پینے کے فوائد درج ذیل ہیں۔ موسمی نزلہ زکام سے تحفظ زعفران ملا دودھ موسمی نزلہ زکام اور بخار سے بچاﺅ کا موثر ٹوٹکا ہے۔ طبی ماہرین کے مطابق دودھ میں زعفران کو ملانا اور پھر پیشانی پر ملنا فوری طور پر بخار کو دور کرتا ہے۔ یاداشت بہتر کرے ایک گلاس زعفران ملا دودھ یاداشت کے نظام کو بھی بہتر کرتا ہے، عمر بڑھنے سے ذہنی تنزلی سے بچاﺅ کے لیے یہ مفید اور یاداشت کو بہتر کرتا ہے۔ شہد کے 9 زبردست فوائد بے خوابی کا مسئلہ دور کرے کیا آپ کو رات کو سونے میں مشکل کا سامنا ہوتا ہے؟ اگر ہاں زعفران ملا دودھ مددگار ثابت ہوسکتا ہے، اس میں موجود اینٹی آکسائیڈنٹس مختلف طبی مسائل کو دور کرتے ہیں، جن میں بے خوابی کا مسئلہ بھی ہے جبکہ یہ ڈپریشن سے بچاﺅ کے لیے بھی مددگار مشروب ثابت ہوسکتا ہے۔ زعفران میں موجود مینگنیز جلد سونے میں مدد دیتا ہے۔ دل کے لیے فائدہ مند چٹکی بھر زعفران کو دودھ میں ملا کر پینا دل کی صحت کے لیے فائدہ مند ثابت ہوسکتا ہے، یہ خون کی گردش کو حرکت میں لاکر شریانوں کو سخت ہونے سے روکتا ہے۔ اس مصالحے میں موجود اجزاءکولیسٹرول کی سطح کم کرکے امراض قلب کے خطرے میں نمایاں کمی لاتے ہیں۔ ممکنہ طور پر دمہ اور الرجی سے بچاﺅ ایک گلاس زعفران ملا دودھ جوڑوں کے درد، دمہ اور موسم سے جڑی الرجیز کو دور کرنے میں مدد دے سکتے ہیں، اس میں موجود ورم کش خصوصیات اس حوالے سے مدد دیتی ہیں۔ یہ مضمون عام معلومات کے لیے ہے۔ قارئین اس حوالے سے اپنے معالج سے بھی ضرور مشورہ لیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)


دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…