اتوار‬‮ ، 06 جولائی‬‮ 2025 

خودکلامی کس مرض کی علامت؟

datetime 8  مارچ‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

امریکا (مانیٹرنگ ڈیسک) آپ نے ایسے افراد تو دیکھیں ہوں گے جو اپنے آپ سے باتیں کرنے کے عادی ہوتے ہیں اور یہ جذباتی طور پر انتشار اور ڈپریشن کی نشانی ہوسکتی ہے۔یہ بات امریکا میں ہونے والی ایک طبی تحقیق میں سامنے آئی۔ ایریزونا یونیورسٹی کی تحقیق میں بتایا گیا کہ خودکلامی کرنے کے عادی ہونا نرگسیت کی علامت کی بجائے ڈپریشن کی نشانی ہوسکتی ہے۔

ذہنی صحت کے لیے 10 نقصان دہ عادات تحقیق میں دریافت کیا گیا کہ اپنے آپ سے اکثر باتیں کرنا اور ذہنی الجھنوں کے درمیان تعلق موجود ہے۔ تحقیق کے مطابق جذباتی طور پر منفی اثرات مرتب ہونے سے جذباتی انتشار بڑھتا ہے جس سے ذہنی بے چینی، فکرمندی، تناﺅ اور ڈپریشن وغیرہ طاری ہوسکتے ہیں۔محققین نے دریافت کیا کہ جو لوگ اکثر خودکلامی کرتے ہیں وہ ڈپریشن کے شکار ہوسکتے ہیں مگر دیگر ذہنی عارضے بھی انہیں لاحق ہوسکتے ہیں۔اس تحقیق کے دوران امریکا اور جرمنی سے تعلق رکھنے والے 5 ہزار کے قریب افراد کے ڈیٹا کا تجزیہ کیا گیا۔ پاکستان میں ذہنی بیماریاں اور ہماری بے حسی نتائج سے معلوم ہوا کہ خودکلامی اور ڈپریشن کے درمیان تعلق موجود ہے اور پہلی بار اس بات پر تفصیلی روشنی ڈالی گئی ہے۔ محققین نے مزید بتایا کہ نتائج سے عندیہ ملتا ہے کہ خودکلامی ہوسکتا ہے کہ ڈپریشن کا تجزیہ کرنے کے لیے بہت زیادہ اچھا عنصر نہ ہو مگر یہ ذہنی مسائل کی جانب اشارہ ضرور ہوسکتا ہے اور اس حوالے سے تفصیلی تجزیے کی ضرورت ہوتی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ زندگی میں پیش آنے والی منفی واقعات ذہنی بے چینی بڑھاتے ہیں اور جب ان کے بارے میں لوگ سوچتے ہیں تو وہ اپنے آپ سے باتیں کرنے لگتے ہیں۔

موضوعات:



کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…