ہفتہ‬‮ ، 17 مئی‬‮‬‮ 2025 

جسم پر سفید دھبوں کو دور کرنے کا ٹوٹکا جانتے ہیں؟

datetime 8  مارچ‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) آپ نے اکثر ایسے افراد دیکھیں ہوں گے جن کی جلد پر سفید رنگ کے نمایاں نشان نمودار ہوجاتے ہیں، مگر ایسا کیوں ہوتا ہے اور اس سے بچنا کیسے ممکن ہے؟ یہ مرض یا عارضہ لوگوں کے لیے کافی تشویش بنتا ہے جو کہ کافی نمایاں بھی ہوتا ہے۔ عام طور پر برص نامی نامی اس مرض کے بارے میں یہ خیال عام ہے کہ یہ مچھلی کھانے کے بعد دودھ پینے کا ری ایکشن ہوتا ہے ۔

تاہم طبی سائنس اس کو رد کرتی ہے۔ جسم پر یہ سفید دھبے کیوں نمودار ہوتے ہیں؟ درحقیقت یہ اس وقت لاحق ہوتا ہے جب جلد کو اس کی قدرتی رنگت دینے والے خلیات مخصوص رنگدار مادہ کی تیاری چھوڑ دیتے ہیں۔ اگر اسے آغاز میں پکڑ لیا جائے یعنی جب جلد پر دھبے نمودار نہ ہوئے ہوں بلکہ رنگت ہلکی پڑرہی ہو تو جلد کو دوبارہ اصل شکل میں لانے کا امکان بہت زیادہ ہوتا ہے۔ یہ مرض ہر قسم کی جلد پر نمودار ہوسکتا ہے مگر گہری رنگت والی جلد پر زیادہ نمایاں ہوتا ہے۔ طبی ماہرین کے مطابق برص کا علاج متاثرہ جلد کی رنگت میں بہتری تو لاسکتا ہے مگر اس مرض کا مکمل علاج نہیں ہوپاتا۔ اس حوالے سے ماہرین نے مشورہ دیا ہے کہ اگر پپیتے کے ایک ٹکڑے کو جلد کے سفید دھبوں پر رگڑا جائے، پھر اسے خشک ہونے دیں اور پھر لگائیں تو جلد کی رنگت میں بہتری آسکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پپیتے کو رگڑے کے دوران اس بات کا خیال رکھیں کہ پھل سے نکلنے والا عرق جلد میں جذب ہورہا ہو۔ 6 امراض جو جلد سے ظاہر ہوتے ہیں اسی طرح پپیتے کے جوس کو روزانہ پینا بھی جلد کی رنگت کو اصل شکل میں بحال رکھنے میں مددگار ہارمون میلانین کی سطح کو بڑھاتا ہے۔ اس عمل کو کچھ عرصے تک جاری رکھنے پر مریض نمایاں اثرات دیکھ سکیں گے۔ یہ مضمون عام معلومات کے لیے ہے۔ قارئین اس حوالے سے اپنے معالج سے بھی ضرور مشورہ لیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



7مئی 2025ء


پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…