پیر‬‮ ، 13 جنوری‬‮ 2025 

کلونجی کے 7 حیران کن طبی فوائد

datetime 7  مارچ‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) کہا جاتا ہے کہ کلونجی ہر مرض کی دوا ہے، تاہم اگر اس کہاوت کو مفروضہ بھی سمجھا جائے تو بھی کلونجی کے کئی طبی و غذائی فوائد ہیں، جو انسان کی بہتر صحت و نشما کے لیے لازمی ہیں۔ کلونجی کے حوالے سے غذائی و صحت کے ماہرین بھی اس بات پر متفق ہیں کہ یہ صرف کھانوں کو ذائقہ دار بنانے کا مصالحہ نہیں بلکہ اس کے حیران کن طبی فوائد بھی ہیں۔ کلونجی کو برصغیر میں کئی سالوں سے گھریلو ٹوٹکوں میں استعمال کرکے کئی غذائی و طبی مسائل حل کیے جاتے رہے ہیں۔

جب کہ کلونجی کو کئی گھروں میں خواتین اپنی خوبصورتی بڑھانے کے ٹوٹکوں میں بھی استعمال کرتی ہیں۔ ہیلتھ جرنل ’ہیلتھ لائن‘ میں شائع مضمون کے مطابق کلونجی کے درج ذیل طبی فوائد ہیں۔ کولیسٹرول کو کم کرنے میں مددگار کلونجی کے دانوں میں کولیسٹرول کو کم کرنے والی جزیات کی بہت زیادہ مقدار پائی جاتی ہے، اس لیے یہ ہر طرح کے کولیسٹرول کو کم کرنے میں مدد فراہم کرتی ہے۔ دائمی و موضی امراض کو ختم کرنے میں مددگار کلونجی اینٹی آکسی ڈنٹ سے بھرپور غذا ہے، جس کا مطلب یہ ہے کہ کلونجی انسانی جسم کو دائمی بیماریوں سے محفوظ رکھتی ہے۔ کلونجی کا کھانوں، پھلوں اور مشروب میں یومیہ استعمال انسانی جسم میں کینسر، ذیابیطس، موٹاپے اور دل کے امراض کو پیدا ہونے سے روکتا ہے۔ کیا آپ کو کلونجی کے یہ فوائد معلوم ہیں؟ بیکٹیریاز کو ختم کرنے میں مددگار انسان کے بیمار ہونے کا ایک بہت بڑا سبب بیکٹیریاز ہیں، جو اتنے طاقتور ہوتے ہیں کہ صحت مند انسان کو بھی دیکھتے ہی دیکھتے بیمار کردیتے ہیں۔ کلونجی نہ صرف بیکٹیریاز کو ختم کرتی ہے، بلکہ یہ جلد پر ہونے والے انفیکشنز کو بھی بہتر بنانے میں مددگار ہے۔ سوزش کو ختم کرنے میں مددگار کلونجی میں پائی جانے والی خصوصی جزیات نہ صرف سوزش اور تیزابیت کو ختم کرنے میں مدد فراہم کرتی ہیں، بلکہ نظام ہاضمہ کو بھی بہتر بنانے میں اہم کردار ادا کرتی ہے۔

امراض جگر روکنے میں مددگار انسانی جسم اور زندگی کے لیے جگر انتہائی اہم ہوتا ہے اور خوش قسمتی سے کلونجی میں ایسی خصوصیات پائی جاتی ہیں جو کہ جگر کو بیماریوں سے محفوظ رکھنے میں مدد فراہم کرتی ہیں۔ کلونجی کھانوں، مشروب اور دیگر غذاؤں میں شامل کیمیکل سے اٹھنے والی جگر کی بیماریوں کو روکتی ہے۔ بلڈ شوگر بہتر بنانے میں مددگار مختلف تحقیقات سے پتہ چلا ہے کہ کلونجی نظام ہاضمہ کو درست کرکے انسان میں بھوک بڑھانے سمیت انسانی جسم میں داخل ہونے والی غذاؤں کو صاف کرکے بلڈ شوگر کو بھی بہتر بنانے کا کام کرتی ہے۔ پیٹ کے السر کو ختم کرنے میں مددگار کلونجی جہاں سوزش اور تیزابیت کو ختم کرتی ہے، وہیں اس میں شامل خصوصی اجزاء پیٹ کے السر کو بھی کم یا ختم کرنے میں مدد فراہم کرتی ہیں۔

موضوعات:



کالم



پہلے درویش کا قصہ


پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…