اتوار‬‮ ، 06 جولائی‬‮ 2025 

بلوچستان کی جیلوں میں ہیپاٹائٹس اور ایڈز کے مریضوں میں اضافہ

datetime 1  مارچ‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کوئٹہ (این این آئی)بلوچستان کی جیلوں میں طبی سہولیات کے فقدان کے باعث ہیپاٹائٹس اور ایڈز کے مریض قیدیوں کی تعداد میں اضافہ ہوگیا جبکہ محکمہ جیل کے حکام نے صورتحال پر قابو پانے کیلئے محکمہ صحت سے مدد مانگ لی۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق بلوچستان کی گیارہ جیلوں میں 2700 قیدی پابند سلال ہیں ٗمحکمہ جیل خانہ جات نے عدالتی حکم پر جیلوں میں بند قیدیوں کے مختلف امراض میں مبتلا ہونے کے شبہ میں اسکریننگ کرائی۔

تو صوبے کی 11 جیلوں میں ہپاٹائٹس کے 152 مریض جبکہ ان جیلوں میں 30 قیدیوں کے ایڈز میں مبتلا ہونے کا بھی انکشاف ہوا۔صوبے کی جیلوں میں طبی سہولیات کا جائزہ لیں تو چار جیل ایسی ہیں جہاں میڈیکل آفیسر ہی تعینات نہیں ٗ لیڈی ڈاکٹرز کی دو اسامیاں ہیں تاہم دونوں ہی خالی ہیں ٗکچھ ایسی ہی صورتحال دیگر طبی عملہ اور دیگر سہولیات کی بھی ہیں۔محکمہ جیل کے حکام نے جیلوں میں ایڈز کے مریض قیدیوں کی موجودگی کے انکشاف کے بعد ان کے علاج کیلئے محکمہ صحت سے مدد مانگ لی، محکمہ جیل کی درخواست پر ایڈز کنڑول پروگرام بلوچستان نے صوبے کی جیلوں میں کام شروع کردیا ہے۔

موضوعات:



کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…