اتوار‬‮ ، 08 مارچ‬‮ 2026 

کالا نمک کتنا فائدہ مند؟

datetime 28  فروری‬‮  2018 |

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) کالا نمک پاکستان بھر میں اکثر عام استعمال ہوتا ہے۔ ویسے اسے کہا تو کالا جاتا ہے مگر اس کی رنگت گلابی مائل خاکستری ہوتی ہے جس کی وجہ اس میں آئرن اور دیگر منرلز کی موجودگی ہے جو اس کے ذائقے کو بھی مختلف بناتی ہے۔ اس نمک کے حوالے سے کوئی سائنسی تحقیق تو نہیں کہ یہ صحت کے لیے کتنا فائدہ مند ہے مگر پاکستان اور بھارت وغیرہ میں لوگ اسے معدے کے امراض کے لیے موثر ٹوٹکے کے طور پر ضرور استعمال کرتے ہیں، ویسے چند ماہرین اس کے درج ذیل فوائد بتاتے ہیں۔

کیا چکن صحت کے لیے فائدہ مند ہے؟ پیٹ پھولنے، گیس اور معدے میں تیزابیت کا علاج پیٹ پھولنا مختلف وجوہات کا نتیجہ وسکتا ہے جن میں حد سے زیادہ کھانا، الرجی، قبض اور دیگر شامل ہیں۔ کالے نمک کی الکلائن خصوصیات معدے میں اضافی تیزابیت کو کم کرتی ہیں اور اس میں موجود منرلز سینے میں جلن سے ہونے والے نقصان کو کم کرتے ہیں۔ یہ جلاب کی طرح کام کرکے معدے کے مسائل سے بھی نجات دلاتا ہے۔ پیٹ پھولنے کا باعث بننے والی غذائیں مسلز کی اکڑن سے ممکنہ نجات کالے نمک میں پوٹاشیم کی مقدار کافی زیادہ ہوتی ہے جو کہ مسلز کے افعال کو ریگولیٹ کرنے والا جز ہے اور دیگر منرلز کو جذب کرنے میں مدد دیتا ہے، اسی وجہ یہ ممکنہ طور پر مسلز کی اکڑن کی تکلیف سے ریلیف دلانے میں مدد دے سکتا ہے۔ پانی کا اجتماع کم کرے ٹشوز میں سیال کے اکھٹا ہوجانا یا جسم میں کیویٹیز وغیرہ پانی کے اجتماع کا باعث بنتا ہے جو کہ عام طور پر زیادہ نمک کے استعمال کا نتیج ہوتا ہے۔ کالے نمک میں سوڈیم کی مقدار کم ہوتی ہے اور پانی کے اجتماع کا اچھا علاج ثابت ہوسکتا ہے۔ دوران خون بہتر کرے کالا نمک قدرتی طور پر خون کو پتلا کرکے جسم میں درست دوران خون کی گردش کو یقینی بناتا ہے، اسی طرح یہ خون کا لوتھڑا بننے اور کولیسٹرول کے مسائل کا خطرہ بھی کم کرسکتا ہے۔ جلدی نگہداشت کالا نمک ورم کش خصوصیات رکھتا ہے اور یہ ایڑیوں کے پھٹنے، پیروں کی سوجن وغیرہ کے لیے فائدہ مند ہے۔ اسے کلینزر کے طور پر استعمال کرکے بلاک مسام کو کھولا جاسکتا ہے اور جگمگاتی جلد کا حصول ممکن ہوتا ہے۔ یہ مضمون عام معلومات کے لیے ہے۔ قارئین اس حوالے سے اپنے معالج سے بھی ضرور مشورہ لیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اینڈ آف مسلم ورلڈ


ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…

ہائوس آف شریف

جنرل غلام جیلانی نے جنرل ضیاء الحق کو آرمی چیف…

نواز شریف کی سیاست میں انٹری

لارنس گارڈن کے کرکٹ گرائونڈ میں میچ چل رہا تھا‘…

چوہے کھانا بند کریں

ہندوستان کا کوئی شہزادہ مہاتما بودھ کے پاس گیا…

رعونت پر بکھری ہوئی خاک

کراچی میں وسیم انصاری نام کا ایک چھوٹا سا سٹیج…

وہ واقعہ جو کتاب میں نہیں

1999ء میں دو وزیراعظم ہانگ کانگ میں ایک ہی ہوٹل…

بخاریؒ کو امام بنانے والے لوگ

نویں صدی کا شہر بخاراتھا اور اس شہر میں ایک سادہ…

شوگر کے مریضوں کے لیے

گرو زاہد سے میرا رابطہ ایک ویڈیو کلپ سے ہوا تھا‘…