موٹاپے اور امراض قلب کے لیے فائدہ مند غذائیں

28  فروری‬‮  2018

اٹلی(مانیٹرنگ ڈیسک)  سبزیوں اور مچھلی، زیتون کے تیل، چکن، گریاں اور پھلوں پر مشتمل غذا جسمانی وزن میں کمی اور امراض قلب کا خطرہ کم کرنے میں مددگار ثابت ہوتی ہے۔ یہ بات اٹلی میں ہونے والی ایک طبی تحقیق میں سامنے آئی۔ فلورنس یونیورسٹی اور کاریگی یونیورسٹی ہاسپٹل کی مشترکہ تحقیق میں بتایا گیا کہ اگر گوشت کو غذا سے نکال دیا جائے تو لوگ تین ماہ میں بغیر جسمانی سرگرمیوں کے ہی دو کلو تک وزن کم کرسکتے ہیں۔

امراض قلب سے تحفظ کا آسان نسخہ اسی طرح زیتون کے تیل، سبزیوں، مچھلی، چکن اور گریوں پر مشتمل غذا کو اپنا کر بھی 1.8 کلوگرام تک وزن کم کیا جاسکتا ہے۔ تحقیق میں بتایا گیا کہ ان دونوں اقسام کی غذائیں دل پر بھی مثبت اثرات مرتب کرتی ہیں بالکل جسمانی وزن اور چربی میں کمی لانے کے ساتھ۔ تحقیق کے مطابق کم کیلوریز والی سبزیوں پر مشتمل غذا مریضوں میں خون کی شریانوں سے منسلک امراض کا خطرہ اتنا ہی کم کرتا ہے جتنا زیتون کے تیل، سبزیوں، مچھلی، چکن اور گریوں پر مشتمل غذا۔ محققین کا کہنا تھا کہ دل کی صحت کے لیے یہ دونوں اقسام کی غذائیں فائدہ مند ہیں۔ نتائج سے یہ بھی معلوم ہوا کہ سبزیاں کھانے کی عادت بلڈ کولیسٹرول لیول میں نمایاں کمی لاتا ہے، اسی طرح دوسری قسم کی غذا خون میں گردش کرنے والی چربی کی سطح میں کمی کے لیے موثر ثابت ہوتی ہے۔ امراض قلب سے تحفظ دینے میں مددگار غذا محققین نے بتایا کہ یہ دونوں غذائیں موٹاپے اور امراض قلب کے عالمی چیلنج کے لیے ممکنہ حل ثابت ہوسکتی ہیں۔ تاہم ان کا کہنا تھا کہ اس حوالے سے مزید تحقیق کی ضرورت ہے تاکہ معلوم ہوسکے کہ غذاﺅں کا امراض قلب کے خطرے سے دوچار افراد پر کیا اثرات مرتب ہوتے ہیں۔ اس تحقیق کے نتائج طبی جریدے جرنل سرکولیشن میں شائع ہوئے۔

موضوعات:



کالم



تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟


نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…