واشنگٹن(آئی این پی/شِنہوا)چینی سائنسدانوں نے دل کے آس پاس کی رگوں کے جال اور نواحی نسوں کی بہتری کے لیے ایک اہمجین کی دریافت کی ہے یہ بات حال ہی میں شائع ہونے والے ایک جائزے میں بتائی گئی ہے۔ امریکی جریدہ یو ایس جرنل سائنس سگنلنگ میں گزشتہ روز شائع ہونے والے ایک جائزے میں کہا گیا ہے۔ اس دریافت سے دل کی شریانو ںکی بیماری جیسے عوارض کی روک تھام اور علاج میں خاصی بہتری آئے گی۔
دل کی شریانوں کی بیماری اموات کی اہم عالمی وجہ ہے۔ شنگھائی چلڈرنز میڈیکل سنٹر کے جانگ جن اور ان کے ساتھیوں نے اس جین کو’’ڈبلیو ڈی پی سی پی‘‘ کا نام دیا ہے۔ جو کہ چوہوں میں دل کی دھڑکن کا سبب بننے والے اہم عنصر ہے۔یہ جین خلیہ سلیہ یا آبرو کی طرح ڈھانچے جو لوکو موشن کو کنٹرول کرنے میں مدد دیتا ہے کی تشکیل میں کردار کی وجہ سے مشہور ہے دل کیشریانیں اور اس کے آس پاس کی رگیں دل کے پٹھے کو خوراک اور آکسیجن کی فراہمی کے لیے اہمیت کے حامل ہیں۔