منگل‬‮ ، 20 جنوری‬‮ 2026 

بالوں کو جوانی میں ہی سفید ہونے سے بچانا چاہتے ہیں؟

datetime 22  فروری‬‮  2018 |

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) بالوں کی جڑوں میں موجود ہارمون میلانین آپ کے بالوں کی رنگت کا تعین کرتے ہیں تو جب جسم میں اس کی کمی ہوتی ہے تو اس کا نتیجہ سفیدی کی شکل میں نکلتا ہے۔ خوش قسمتی سے بالوں میں سفیدی کو آنے سے طویل عرصے تک روکنا ممکن ہے اور اس کے لیے میلانین کی سطح کو برقرار رکھنا ضروری ہوتا ہے۔ بالوں میں سفیدی جلد آنے کی متعدد وجوہات ہوسکتی ہیں۔

بالوں کے سفید ہونے کی 4 وجوہات یقیناً بالوں کی سفیدی چھپانے کے لیے ہیئر کلر کو استعمال کیا جاسکتا ہے مگر طویل المعیاد بنیادوں پر یہ بالوں کے لیے نقصان دہ ثابت ہوتا ہے جو روکھے پن اور بے جان کرسکتے ہیں۔ یہاں آپ لیموں کے عرق اور ناریل کے تیل کا ایک گھریلو ٹوٹکا جان سکیں گے جو بالوں پر جادوئی اثرات مرتب کرتا ہے۔ یہ نہ صرف بالوں کو چمکدار اور نرم کرتا ہے بلکہ قبل از وقت سفیدی کی روک تھام بھی کرتا ہے۔ جیسا آپ کو معلوم ہوگا کہ ناریل کا تیل طاقتور جراثیم کش خصوصیات کا حامل ہوتا ہے جس میں موجود دیگر اجزاءبالوں کی نشوونما اور مضبوطی میں مدد دیتے ہیں جبکہ اینٹی آکسائیڈنٹس پروٹین کی کمی کرکے بالوں کی سفیدی کو ریورس کرتے ہیں۔   ناریل کے تیل کے 13 حیرت انگیز استعمال اسی طرح لیموں وٹامن بی، سی اور فاسفورس سے بھرپور ہوتا ہے جو بالوں کے لیے فائدہ مند ہے جو کہ طویل عرصے تک بالوں میں سفیدی کی روک تھام کرتا ہے۔ اجزاء تین چائے کے چمچ لیموں کا عرق 50 ملی لیٹر ناریل کا تیل طریقہ کار ان دونوں اجزاءکو اچھی طرح مکس کریں اور بالوں کی جڑوں میں لگائیں۔ اس کے بعد دو سے تین منٹ تک سر کی مالش کریں اور اس مکسچر کو ایک گھنٹے کے لیے لگا رہنے دیں۔ اس کے بعد سر کو معمول کے مطابق شیمپو سے دھولیں۔ ہفتے میں ایک بار اس کو آزمائیں، اس کا نتیجہ آپ کو حیران کردے گا۔

موضوعات:



کالم



تہران میں کیا دیکھا


ہمارا گروپ 25 دسمبر 2025ء کو تہران پہنچا‘ اسلام…

چھوٹی چھوٹی نیکیاں اور بڑے معجزے

اسلام آباد کا بائیس سالہ طالب علم طلحہ ظہور…

ونڈر بوائے

یہ بنیادی طور پر تین پاشائوں کی کہانی ہے‘ طلعت…

سہیل آفریدی کا آخری جلسہ

وہ جنرل کے سامنے بیٹھا‘ تھوڑی دیر دائیں بائیں…

ذورین نظامانی غلط نہیں کہہ رہا

والد صاحب نے مجھے پکڑ لیا‘ ان کے ہاتھ میں جوتا…

پرسی پولس

شیراز ریجن کا اصل کمال پرسی پولس (Persepolis) ہے‘ یہ…

سائرس یا ذوالقرنین

میرے سامنے پتھروں کی مستطیل عمارت تھی‘ فرش کے…

ایک دن ذوالقرنین کے مقبرے پر

میدان کی پچھلی جانب پہاڑ تھے‘ ان پر تازہ برف…

کام یابی کے دو فارمولے

کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…