منگل‬‮ ، 21 اکتوبر‬‮ 2025 

صحت مند رہنا چاہتے ہیں تو یہ عادت ترک کردیں

datetime 22  فروری‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) مانیں یا نہ مانیں مگر آج کے دور میں بیشتر افراد کے ہاتھ میں فون چپک رہتا ہے اور وہ اپنے ساتھ اس ڈیوائس کو ہر جگہ لے جاتے ہیں بشمول ٹوائلٹ میں بھی، یہ اب عام ہوچکا ہے۔ مگر کیا آپ جانتے ہیں کہ بظاہر معمولی نظر آنے والی یہ عادت جان لیوا بھی ثابت ہوسکتی ہے؟ جی ہاں ویسے بھی سننے میں یہ انتہائی حیران کن لگتا ہے کہ فون کو ہاتھ میں استعمال کرتے ہوئے ٹوائلٹ میں لے جایا جائے۔

مگر لوگ وہاں اس ڈیوائس پر مختلف کام، گیمز یا سرفنگ وغیرہ پسند کرتے ہیں۔ اور یہ سب اس وقت ہوتا ہے جب آپ کے ہاتھ جراثیموں سے آلودہ مقام یعنی ٹوائلٹ میں ہوتے ہیں۔ طبی ماہرین کا تو کہنا ہے کہ موبائل کسی ٹوائلٹ میں جانے سے پہلے ہی جراثیموں سے بہت زیادہ آلودہ ہوسکتا ہے۔ ہر فرد کے فون میں جراثیموں کی تعداد مختلف ہوسکتی ہے مگر یہ جاننا بہت مشکل ہوتا ہے کیونکہ اس حوالے سے کوئی ٹھوس اور بڑی تحقیق تاحال سامنے نہیں آئی۔ طبی ماہرین کے مطابق یہ غیرمعمولی نہیں کہ کسی موبائل فون پر ایک لاکھ سے زائد جراثیم موجود ہوں اور اس طرح یہ بیکٹریا اور وائرس سے آلودہ چند بڑی چیزوں میں سے ایک ہے جن کا استعمال روزمرہ میں عام ہوتا ہے۔ یقیناً تمام جراثیم آپ کو بیمار نہیں کرسکتے مگر موبائل فونز پر کچھ جراثیم ایسے بھی ہوتے ہیں جو بیمار کرنے کے لیے کافی ہوتے ہیں۔ خاص طور پر اس وقت جب آپ فون کو ٹوائلٹ میں لے جانے کے عادی ہوں۔ یہ جراثیم فوڈ پوائزننگ اور معدے کے امراض سے لے کر موسمی نزلہ، زکام اور بخار کا خطرہ بڑھاتے ہیں۔ اسی طرح فون پر ای کولی اور دیگر جراثیم بھی ہوسکتے ہیں جو جان لیوا حد تک بیمار کرسکتے ہیں۔ طبی ماہرین کے مطابق ٹوائلٹ میں لوگ مختلف سطحوں کو چھوتے ہیں جنھیں دیگر افراد بھی چھو چکے ہوتے ہیں اور اس موقع پر ان کے ہاتھ جراثیم سے آلودہ ہوتے ہیں جو ایک سے دوسرے میں منتقل ہوجاتے ہیں۔

 

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آرتھرپائول


آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…