بدھ‬‮ ، 27 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

یہ گرم مشروب ذیابیطس سے بچانے میں مددگار

datetime 13  فروری‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

برازیل (مانیٹرنگ ڈیسک) اگر تو آپ کو ذیابیطس کے مرض یا بلڈ شوگر کی سطح بڑھنے کا خطرہ ہے تو روزمرہ کی زندگی میں ایک مزیدار مشروب کو شامل کرنا اس سے بچا سکتا ہے۔ یہ دعویٰ برازیل میں ہونے والی ایک طبی تحقیق میں سامنے آیا۔ گوئس یونیورسٹی کی تحقیق کے مطابق سبز چائے ایسے کیمیکل سے بھرپور مشروب ہے جو کہ موٹاپے کے شکار افراد میں ذیابیطس کے مرض میں مبتلا ہونے کا خطرہ کم کرتا ہے۔

تحقیق میں جائزہ لیا گیا کہ موٹاپے کی شکار خواتین میں سبز چائے اور ذیابیطس سے بچاﺅ کے لیے استعمال کی جانے والی دوا کے کیا اثرات مرتب ہوتے ہیں۔ نتائج سے معلوم ہوا کہ دوا کے مقابلے میں سبز چائے بلڈ شوگر کی سطح کو زیادہ کرتی ہے جس سے ذیابیطس کا خطرہ کم ہوجاتا ہے۔ تحقیق کے مطابق سبز چائے کولیسٹرول کی سطح بھی کم کرتی ہے۔ تحقیق میں بتایا گیا کہ سبز چائے میں موجود اجزاءموٹاپے کے شکار افراد میں ذیابیطس ٹائپ ٹو میں مبتلا ہونے کا خطرہ کم کرتے ہیں۔ خیال رہے کہ پاکستان میں کروڑوں افراد ذیابیطس کے شکار ہیں اور اکثر اس خاموش قاتل مرض کا علم بھی نہیں ہوتا اور پیچیدگیاں بڑھ جاتی ہیں۔ اس تحقیق کے نتائج طبی جریدے جرنل کلینیکل نوٹریشن میں شائع ہوئے۔

موضوعات:



کالم



ایک ہی بار


میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں (حصہ دوم)

آب اب تیسری مثال بھی ملاحظہ کیجیے‘ چین نے 1980ء…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟

سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…