ہفتہ‬‮ ، 05 جولائی‬‮ 2025 

عالمی ادارہ صحت نے پہلی بار پاکستانی دوا کو تسلیم کرلیا

datetime 12  فروری‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) نے پہلی بار ایک پاکستانی دوا کو تسلیم کرتے ہوئے اسے اپنی عالمی فہرست میں جگہ دی ہے، جس کے بعد اب اس دوائی کو بیرون ملک بھی برآمد کیا جاسکے گا۔ عالمی ادارہ صحت نے کراچی کی ملٹی نیشنل دوا ساز کمپنی ’گیٹز فارما‘ کی ’موکسی فلوکساسن‘ نامی دوا کو اپنی انٹرنیشنل ٹینڈر لسٹ میں شامل کیا ہے۔

اس فہرست میں شامل دوائیوں کو دنیا کے دوسرے ممالک درآمد کرسکتے ہیں۔ پاکستان کی جس دوا ’موکسی فلوکساسن‘ کو اس فہرست میں شامل کیا گیا ہے، وہ دنیا کی دیگر کمپنیاں بھی بناتی ہیں۔ یہ دوائی ’تپ دق‘ یعنی ٹی بی کے مریضوں کے لیے ہوتی ہے۔ عالمی ادارہ صحت نے ’موکسی فلوکساسن‘ کی 400 ملی گرام گولیوں کو اپنی ٹینڈر فہرست میں شامل کرکے پاکستان کی دوا ساز صنعت کے لیے نئی راہیں کھولی ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: گیم کھیلنے کو عالمی ادارہ صحت نے بیماری تسلیم کرلیا خیال رہے کہ پاکستان میں کم سے کم 450 دوا ساز کمپنیاں ہیں، جو کئی بیماریوں کی دوائیں تیار کرتی ہیں، تاہم یہ پہلا موقع ہے کہ عالمی ادارہ صحت نے کسی پاکستانی دوا کو اپنی انٹرنیشنل ٹینڈر فہرست میں شامل کیا ہے۔ پاکستانی اخبار ’دی نیوز‘ کے مطابق عالمی ادارہ صحت کی جانب سے ’موکسی فلوکساسن‘ کو تسلیم کیے جانے کے بعد اب اس دوائی کو یورپ و امریکا سمیت دیگر منڈیوں میں بھی برآمد کیا جاسکے گا۔ اس دوائی کی برآمد سے ملک کی دوا ساز صنعت کو 10 ارب روپے سے زائد کے منافع کا امکان ہے۔ ’گیٹز‘ فارما نے اس دوائی کی رجسٹریشن کے لیے عالمی ادارہ صحت میں 2 سال قبل درخواست دائر کی تھی، جس کے بعد ڈبلیو ایچ او نے اس دوائی کو اگست 2017 میں تسلیم کرلیا تھا، تاہم کمپنی کو گزشتہ ہفتے اطلاع دی گئی۔ مزید پڑھیں: ڈبلیوایچ اونے مخصوص،زیادہ یاانتہائی کم کھانے کوبیماری تسلیم کرلیا خیال رہے کہ عالمی ادارہ صحت کی جانب سے پاکستان کی ایک، بنگلہ دیش کی 6 جب کہ بھارت کی 100 دوائیوں کو تسلیم کیا جاچکا ہے۔

پاکستان میں پہلی دوا ساز کمپنی 1959 میں لگی تھی، اس وقت ملک بھر میں 450 کمپنیوں کی 600 فیکٹریاں مختلف اقسام کی دوائیاں تیار کر رہی ہیں۔ ’گیٹز فارما‘ ملٹی نیشنل کمپنی ہے، جس کی پاکستان سمیت مختلف ممالک میں فیکٹریاں موجود ہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…