منگل‬‮ ، 01 ستمبر‬‮ 2026 

بھارتی شخص نے جہیز میں بیوی کا گردہ نکال لیا

datetime 10  فروری‬‮  2018 |

بھارت (مانیٹرنگ ڈیسک) آبادی کے لحاظ سے دنیا کے دوسرے بڑے ملک بھارت میں ایک شخص نے شادی کے چند سال بعد تک سسرال کی جانب سے جہیز نہ ملنے پر اپنی بیوی کا گردہ ہی نکال لیا۔ جہیز کے بدلے اپنا گردہ نکلوانے والی خاتون کو بھی اس بات کا پتہ اس وقت چلا جب وہ پیٹ میں درد کی شکایت کی وجہ سے ایک دوسرے رشتیدار کے ساتھ ہسپتال پہنچیں۔

’ہندوستان ٹائمز‘ کے مطابق ریاست شمالی بنگال کی 28 سالہ خاتون ریتا سرکار کی شکایت پر پولیس نے مقدمہ درج کرنے کے بعد اس کے شوہر بسوجیت سرکار کو گرفتار کرلیا۔ ریتا سرکار کی جانب سے پولیس میں درج کرائے گئے مقدمے کے مطابق ان کے والدین کی جانب سے ان کے شوہر بسوجیت سرکار کو جہیز نہ ملنے کے باعث وہ گزشتہ 12 سال سے اپنے شوہر کے تشدد کا نشانہ بنتی آ رہی تھیں۔ خاتون نے پولیس کو بتایا کہ 2 سال قبل انہیں پیٹ میں درد کی شدید تکلیف ہوئی تو شوہر بسوجیت سرکار انہیں کلکتہ کے نجی ہسپتال لے گئے، جہاں انہیں بتایا گیا کہ ان کی سرجری ہوگی، جس کے بعد وہ ٹھیک ہوجائیں گی۔ خاتون کے مطابق سرجری کے بعد شوہر نے انہیں یہ سارا معاملہ خفیہ رکھنے کا کہا، جس لیے وہ خاموش رہیں۔ یہ بھی پڑھیں: گردوں کی غیر قانونی فروخت: پولیس نے رپورٹ جمع کرادی خبر کے مطابق تاہم ایک ماہ قبل ریتا سرکار کو اپنے والدین کے گھر میں ایک بار پھر پیٹ میں درد ہوا، جس وجہ سے وہ ایک رشتیدار کے ساتھ ہسپتال پہنچیں۔ نارتھ بنگال میڈیکل کالج اینڈ ہسپتال میں چیک اپ کے دوران وہ اس وقت دنگ رہ گئیں، جب انہیں بتایا گیا کہ ان کا ایک گردہ غائب ہے۔ اپنے گردہ کے غائب ہونے کا پتہ لگنے کے بعد ریتا سرکار نے اپنے شوہر بسوجیت سرکار، ان کے بھائی شیامل، اپنی ساس بلو رانی اور ایک مقامی دکاندار کے خلاف کے خلاف مقدمہ درج کروایا۔

پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ان کے شوہر بسوجیت سرکار کو گرفتار کرلیا۔ مزید پڑھیں: خاص دوست کا اداکارہ کیلئے گردے کا عطیہ پولیس کے مطابق مقدمے میں انسانی اعضاء کی اسمگلنگ و فروخت اور ارادہ قتل سمیت دیگر دفعات کو بھی شامل کیا گیا ہے۔ پولیس نے بتایا کہ ملزمان کے خلاف بھارتی فوجداری قانون کے سیکشن 19، سیکشن 21، اے سی ٹی اور آئی پی سی سیکشن 307 کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار شخص نے گردے کو ریاست چھتیس گڑھ کے ایک کاروباری شخص کو فروخت کرنے کا اعتراف بھی کرلیا، جس کے بعد پولیس نے ہسپتال میں بھی چھاپے مارے ہیں۔ خیال رہے کہ اس خبر کو سب سے پہلے مقامی نیوز چینل نے رواں ماہ 4 فروری کو نشر کیا تھا، جس کے بعد اس خبر کو بھارت کے قومی میڈیا میں شائع کیا گیا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیرہواں حصہ)


میرا پورا بچپن چیری بلوسم شوپالش سے اپنے اور…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(بارہواں حصہ)

ہم بچپن میں دو سنگین مسائل کا شکار تھے‘ ٹیلی…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مقدس مہینہ ایک بار پھر ہمارے درمیان…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(گیارہواں حصہ)

ہم ڈاک خانے والی گلی میں رہتے تھے‘ گلی کے شروع…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دسواں حصہ)

ہمارے بچپن میں واش رومز یا ٹوائلٹس چھتوں پر ہوتے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(نواں حصہ)

مجھے مدت بعد پتا چلا میری عمر کے لوگوں کی کام…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آٹھواں حصہ)

ہم کھاریاں سے لالہ موسیٰ شفٹ ہو گئے‘ ہماری گلی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(ساتواں حصہ)

جنگ کے زمانے میں رات کے وقت بلیک آئوٹ ہو جاتا…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چھٹا حصہ)

1971ء کے آخر میں پاکستان اور بھارت کی جنگ شروع ہو…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پانچواں حصہ)

ہمارے زمانے میں بچوں کے لیے چار تحفے ہوتے تھے‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چوتھا حصہ)

میری عمر اس وقت تین سال تھی جب میرے والدین گائوں…