بدھ‬‮ ، 27 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

وہ مزیدار غذا جو ہارٹ اٹیک کا خطرہ کم کرے

datetime 10  فروری‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسکاٹ لینڈ (مانیٹرنگ ڈیسک) دہائیوں سے دنیا بھر میں سب سے زیادہ پسند کی جانے والی سبزی آلو کو صحت کے لیے نقصان دہ اور زیادہ کھانے سے گریز کرنے کا مشورہ دیا جاتا تھا۔ مگر اب لگتا ہے کہ طبی سائنس نے یوٹرن لے لیا ہے اور دعویٰ کیا ہے کہ آلو درحقیقت صحت کے لیے بہت زیادہ فائدہ مند ہے۔ یہ بات اسکاٹ لینڈ میں ہونے والی ایک طبی تحقیق میں سامنے آئی۔ جیمز ہیوٹن انسٹیٹوٹ کی تحقیق میں بتایا گیا کہ اگر زندگی بھر بھی صرف آلو کو کھایا جائے تو لوگ صحت مند ہی رہیں گے۔

تحقیق کے مطابق ایسے متعدد شواہد ملے ہیں جن سے ثابت ہوتا ہے کہ یہ سبزی صحت کے لیے بہت فائدہ مند ہے۔ تحقیق کے مطابق آلو کھانا ہارٹ اٹیک کا خطرہ کم کرتا ہے جبکہ دماغی تنزلی کے باعث بننے والے مرض ڈیمینشیا سے بھی تحفظ ملتا ہے۔ محققین کے مطابق ایسی سبزیاں بہت کم ہیں جن کے بارے میں یہ کہا جاسکتا ہے کہ صرف انہیں کھانا ہی صحت مند رکھتا ہے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ آلو وٹامنز اور دیگر غذائی عناصر کے حصول کا بہترین ذریعہ ہے جو لوگ ہزاروں روپے خرچ کرکے سپلیمنٹس کی شکل میں حاصل کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس سبزی میں موجود دیگر اجزاء جیسے کیروٹین اور پولی فینول، بہترین غذائی فائبر بھی ہیں۔ تحقیق کے مطابق غذا میں گوشت کا کم استعمال اور آلو کو کھانا عادت بنانا ہارٹ اٹیک کے خطرے کو نمایاں حد تک کم کرتا ہے۔ اسی طرح آلو کھانا درمیانی عمر میں دماغی افعال کو بھی بہتر بناتا ہے اور ڈیمینشیا جیسے مرض سے تحفظ ملتا ہے بلکہ عمر بڑھنے سے لاحق ہونے والے کئی امراض کا خطرہ کم ہوتا ہے۔ محققین کے مطابق آلوﺅں کو وٹامنز اور دیگر غذائی اجزاءکے حصول کا زیادہ بہتر ذریعہ نہیں سمجھا جاتا حالانکہ یہ غلط ہے۔’ تاہم انہوں نے خبردار کیا کہ بہت زیادہ فرنچ فرائز کو کھانے سے گریز کرنا چاہئے کیونکہ وہ موٹاپے کا خطرہ بہت زیادہ بڑھانے والی غذا ہے۔ اس تحقیق کے نتائج طبی جریدے سائنٹیفک جرنل میں شائع ہوئے۔

موضوعات:



کالم



ایک ہی بار


میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں (حصہ دوم)

آب اب تیسری مثال بھی ملاحظہ کیجیے‘ چین نے 1980ء…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟

سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…