ہفتہ‬‮ ، 17 مئی‬‮‬‮ 2025 

ذیابیطس ایمرجنسی: انتباہی علامات اور اقدامات جو زندگی بچائیں

datetime 6  فروری‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) ذیابیطس اس وقت دنیا بھر میں وباء بن جانے والی بیماری ہے جو دیگر جان لیوا امراض کا بھی سبب بن جاتی ہے، اس مرض کے شکار افراد میں بلڈ شوگر بڑھنے یا کم ہونے کی شکایت بھی بہت عام ہوتی ہے۔ ایسی صورتحال میں آپ کو کیا کرنا چاہیئے؟ اور کیسے اندازہ لگانا چاہیے کہ شوگر میں اچانک اضافہ ہوا ہے یا اس میں انتہائی کمی واقع ہوئی ہے؟ درحقیقت یہ تو برسوں یا دہائیوں سے ذیابیطس کے شکار اکثر افراد کے لیے بھی بتانا مشکل ہوتا ہے۔

تاہم ایسی کچھ علامات ہیں جن سے آپ کافی حد تک اندازہ لگا سکتے ہیں کہ بلڈ شوگر کم ہوئی ہے یا بڑھ گئی ہے اور ان حالات میں کیا کرنا چاہیئے۔ مزید پڑھیں : بلڈ شوگر بڑھانے والی 7 عام مگر گمنام وجوہات لو بلڈ شوگر کی علامات ایسا اس وقت ہوتا ہے جب بلڈ شوگر کا انسولین توازن بگڑ جائے اور اس کی علامات درج ذیل ہیں: کمزوری اور کپکپاہٹ محسوس ہونا۔ جلد زرد پڑ جانا اور ٹھنڈ سمیت چپچپاہٹ محسوس ہونا۔ چڑچڑاہٹ، الجھن اور خراب رویے کا مظاہرہ۔ دل کی دھڑکن کی رفتار اچانک بڑھ جانا۔ مریض کا ہوش و حواس کھو دینا یا بے ہوش ہوجانا۔ اگر ذیابیطس کا کوئی مریض کم بلڈ شوگر کا شکار ہو اور چینی دینے پر بھی اس کی حالت بگڑنے لگے تو فوری طور پر طبی امداد طلب کریں۔ کوئی ایسا شخص جس میں حال ہی میں ذیابیطس کی تشخیص ہوئی ہو اس میں بلڈ شوگر کی سطح اچانک گر جانے کا امکان زیادہ ہوتا ہے۔ یہ بھی پڑھیں : ذیابیطس کی خاموش علامات اور بچاؤ کی تدابیر بلڈ شوگر کم ہونے پر کیا کرنا چاہیئے؟ مریض کو بٹھا دیں: اگر مریض اپنی حالت غیر محسوس کررہا ہو یا چکر آرہے ہو تو اسے کسی کرسی یا فرش پر بیٹھنے میں مدد کریں۔ چینی دیں : اگر مریض مکمل طور پر ہوش و حواس میں اور الرٹ ہو تو اسے کوئی میٹھا مشروب جیسے فروٹ جوس یا کوئی گلوکوز ٹیبلیٹس دیں۔ ذیابیطس کے شکار افراد اکثر اپنے ساتھ گلوکوز کی ڈوز یا کوئی میٹھی چیز رکھتے ہیں، جس کا ڈاکٹر بھی مشورہ دیتے ہیں۔

ردعمل چیک کریں : اگر مریض کچھ کھانے یا پینے کے بعد فوری طور پر حالت میں بہتری محسوس کرنے لگے تو اسے ایسی غذا دیں جو آہستگی سے کاربوہائیڈریٹ ریلیز کرتی ہو جیسے سینڈوچ، پھل کا ایک ٹکڑا، بسکٹ اور دودھ وغیرہ۔ ادویات تلاش کریں : مریض کو ادویات ڈھونڈنے میں مدد دیں، گھر میں مشین ہو تو اس کا گلوکوز لیول چیک کریں اور ضرورت پڑنے پر انسولین دیں۔

مریض کے ساتھ اس وقت تک رہیں جب تک اس کی حالت ٹھیک نہ ہوجائے۔ یہ بات ذہن میں رکھیں کہ اگر حالت زیادہ خراب ہونے لگے تو سب کچھ چھوڑ کر ڈاکٹر سے رجوع کریں۔ بلڈ شوگر بڑھنے کی علامات بلڈ شوگر کا بڑھنا اکثر ذیابیطس کے مریضوں کے لیے مسئلہ بنتا ہے اور ایسا کچھ دن یا ہفتوں میں ہوتا ہے جس کی علامات یہ ہوسکتی ہیں۔ بہت زیادہ پیاس۔ بہت زیادہ پیشاب آنا خاص طور پر رات کو۔ وزن میں کمی۔ جلد پر خارش۔ زخم جو معمول کی بجائے بہت دیر سے بھریں۔

مریض پر ہر وقت غنودگی طاری رہنا جو بے ہوشی کا باعث بن جائے تو یہ ایک ایمرجنسی ثابت ہوسکتی ہے۔ ان حالات میں کیا کرنا چاہیئے؟ ایمرجنسی طبی امداد کے لیے کال : اگر مریض گر جائے اور آپ کو بلڈ شوگر میں اضافے کا شبہ ہو تو اس کی سانس چیک کریں اور ایمرجنسی طبی امداد کے لیے کال کریں۔ مریض کی مانیٹرنگ : اگر مریض صحیح سانس لے رہا ہو تو اسے پہلو کے بل لٹا دیں ۔

اس پوزیشن میں اس کی سانس کی گزرگاہ کھل جائے گی جبکہ قے باہر نکل جائے گی۔ اگر وہ پہلو کے بل لیٹ نہیں پا رہا تو اس کے حواس، سانس اور دھڑکن کو چیک کریں۔ مریض کو بار بار چیک کریں : طبی امداد کے آنے تک بار بار مریض کو چیک کرتے رہیں۔ نوٹ: یہ مضمون عام معلومات کے لیے ہے۔ قارئین اس حوالے سے اپنے معالج سے بھی ضرور مشورہ لیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



7مئی 2025ء


پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…