ہفتہ‬‮ ، 05 جولائی‬‮ 2025 

گنج پن سے نجات کا قدرتی علاج سامنے آگیا

datetime 6  فروری‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

جاپان (مانیٹرنگ ڈیسک) گنج پن مردوں کا ایسا مسئلہ ہے جو بہت عام اور ان کی ذہنی صحت کو پریشان کردینے والا ہوتا ہے مگر اب لگتا ہے کہ سائنسدانوں نے اس کا انتہائی آسان علاج ڈھونڈ نکالا ہے، جس کے لیے پیوند کاری کی بھی ضرورت نہیں ہوگی۔ یہ دعویٰ جاپان میں ہونے والی ایک تحقیق میں سامنے آیا۔ جاپان کی یوکو ہاما نیشنل یونیورسٹی کی تحقیق میں یہ دعویٰ کیا گیا ہے کہ فاسٹ فوڈ ریسٹورنٹس میں فرنچ فرائز میں استعمال ہونے والا ایک کیمیکل گنج پن کا علاج ثابت ہوسکتا ہے۔

مزید پڑھیں : مردوں کے بال گرنے کی 7 عام وجوہات تحقیق کے مطابق سیلیکون میں پائے جانے والا کیمیکل Dimethylpolysiloxane، جسے فرنچ فرائز بنانے کے لیے تیل میں شامل کیا جاتا ہے، گنج پن سے نجات دلا کر بالوں کو قدرتی طور پر اگاتا ہے۔ تحقیق کے دوران جب چوہوں پر اس کیمیکل کو استعمال کیا گیا تو بالوں کے غدود زیادہ بننے لگیں اور بال دوبارہ اگنا شروع ہوگئے۔ ابتدائی ٹیسٹ سے عندیہ ملا کہ یہ طریقہ کار انسانوں میں بھی گنج پن کے علاج کے لیے استعمال کیا جاسکتا ہے۔ محققین کے مطابق تجربات کے دوران بالوں کے دوبارہ اگنے میں سب سے بڑی رکاوٹ پر قابو پانے میں کامیابی حاصل کی گئی۔ جب بالوں کے غدود کی پیوند کاری چوہوں کے سر میں کی گئی تو ان کے بال اس حصے میں دوبارہ اگنا شروع ہوگئے۔ یہ بھی پڑھیں : گنج پن سے تحفظ دینے والے قدرتی طریقے محققین کا کہنا تھا کہ اس کیمیکل کا استعمال کامیابی کی کنجی ثابت ہوا۔ ان کے مطابق ہم نے آکسیجن پرمیبل dimethylpolysiloxane کو ایک شریان پر استعمال کیا اور اس نے بخوبی کام کیا۔ انہوں نے بتایا کہ یہ کیمیکل تجرباتی طور پر بالوں کے اگنے میں بہترین ثابت ہوا ہے مگر یہ بذات خود بالوں کی نشوونما کا باعث نہیں بنتا، تو فاسٹ فوڈ ریسٹورنٹس میں فرنچ فرائز کھانے کی عادت گنج پن کو دور نہیں کرسکتی۔ محققین نے توقع ظاہر کی کہ بہت جلد اس طریقہ کار کو انسانی بالوں کو دوبارہ اگانے کے لیے استعمال کیا جاسکے گا۔ اس تحقیق کے نتائج جریدے جرنل بائیومیٹریلز میں شائع ہوئے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…