لاہور ( این این آئی) پنجاب فوڈ اتھارٹی سائنٹیفک پینل نے پان میں استعمال ہونے والے چھالیہ کو مضر صحت قرار دیکر مکمل پاندی عائد کر دی، کاروبار سے منسلک افراد کو تین ماہ کی مہلت دے دی۔تفصیلات کے مطابق پنجاب فوڈ اتھارٹی سائنٹیفک پینل نے چائنیز نمک کے بعد چھالیہ پر بھی مکمل پابندی عائد کردی، چھالیہ کا سب سے زیادہ استعمال پان میں کیا جاتا ہے۔
سائنٹیفک پینل رپورٹ کے مطابق چھالیہ منہ، گلے ، معدے کے سرطان کا باعث بنتا ہے۔ لاہور سمیت پنجاب بھر میں چھالیہ کا کاروبار کرنے والوں کو 31 اپریل تک کی مہلت دی گئی ہے۔فوڈ اتھارٹی حکام کا کہنا ہے کہ مہلت ختم ہونے کے بعد چھالیہ کا کاروبار کرنے والوں کے خلاف سخت کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔فوڈ اتھارٹی نے عوام الناس سے گزارش کی ہے کہ وہ چھالیہ کا استعمال فوری ترک کر دیں۔