جمعرات‬‮ ، 16 جنوری‬‮ 2025 

آنتوں کے کینسر کا شکار بنانے والی غذا

datetime 27  جنوری‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کیلیفورنیا (مانیٹرنگ ڈیسک) زیادہ کولیسٹرول والی غذا جیسے مکھن، گھی، بالائی والی کریم، دہی اور ساسجیز وغیرہ آنتوں کے کینسر کا خطرہ بڑھا سکتی ہے۔ یہ بات امریکا میں ہونے والی ایک طبی تحقیق میں سامنے آئی۔ کیلیفورنیا یونیورسٹی کے ڈیوڈ جیفین اسکول آف میڈیسین کی تحقیق میں چوہوں پر کیے جانے والے تجربات میں یہ بات سامنے آئی۔ مزید پڑھیں : کینسر کی 12 علامات جنھیں نظرانداز نہ کریں۔

تحقیق میں دریافت کیا گیا کہ کولیسٹرول کی سطح بڑھنا آنتوں میں اسٹیم سیلز کو زیادہ تیزی سے تقسیم کرنے کا باعث بنتا ہے، جس کے نتیجے میں رسولی سو گنا تیزی سے بنتی ہے۔ محققین کا کہنا تھا کہ کولیسٹرول آنتوں میں اسٹیم سیلز کی نشوونما پر اثرانداز ہوتا ہے اور اس کے نتیجے میں رسولی کی تشکیل سوگنا زیادہ تیزی سے ہونے لگتی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ اس سے پہلے غذائی کولیسٹرول اور آنتوں کے کینسر کے درمیان تعلق تو سامنے آچکا ہے مگر اس کے طریقہ کار پر روشنی نہیں ڈالی گئی تھی۔ تحقیقی ٹیم نے چوہوں کی آنتوں کے خلیات میں کولیسٹرول کی مقدار غذا کے ذریعے بڑھا دی تھی، جبکہ دیگر کے جینز میں تبدیلیاںک ی گئی ہیں۔ یہ بھی پڑھیں : کینسر کے خطرات کم کرنے والی غذائیں دونوں گروپس میں اسٹیم سیلز کی تعداد میں اضافہ دیکھا گیا اور نتیجہ نکالا گیا کہ کولیسٹرول لیول بڑھنا آنتوں کے کینسر کا خطرہ بڑھاتا ہے۔ اس تحقیق کے نتائج طبی جریدے جرنل آف اسٹیم سیل میں شائع ہوئے۔

موضوعات:



کالم



20 جنوری کے بعد


کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…