ہفتہ‬‮ ، 05 جولائی‬‮ 2025 

ٹانسلز میں مسائل کی علامات جانتے ہیں؟

datetime 27  جنوری‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) یقیناً آپ جانتے ہوں گے کہ ٹانسلز کیا ہیں اور کہاں ہوتے ہیں، مگر کیا آپ جانتے ہیں کہ یہ غدود کیا کرتے ہیں اور ان میں مسائل کی علامات کیا ہیں؟ درحقیقت ٹانسلز میں مسائل بہت زیادہ عام ہوتے ہیں اور ہر سال لاکھوں افراد گلے کے اس غدود کو نکلوانے پر مجبور ہوجاتے ہیں۔ تو یہ جان لیں کہ ٹانسلز کیا ہوتے ہیں اور ان میں مسائل ہونے پر کیا کرنا چاہئے۔ ٹانسلز کیا کام کرتے ہیں؟

یو ایس نیشنل لائبریری آف میڈیسین کے مطابق ٹانسلز جسم کے لمفی سسٹم کا حصہ ہوتے ہیں جو کہ انفیکشن کے خلاف لڑائی میں مددگار ہوتا ہے۔ چونکہ یہ گلے کے پیچھے موجود ہوتے ہیں، اسی لیے ٹانسلز ایسے جراثیم جو ناک یا منہ کے ذریعے جسم میں داخل ہوتے ہیں، کہ خلاف پہلی دفاعی دیوار ثابت ہوتے ہیں۔ ٹانسلز کو پروردگار نے اس طرح بنایا ہے کہ وہ جراثیموں کو جسم میں آگے جانے سے روکتے ہیں جبکہ دفاعی نظام کو حملہ آور سے خبردار کرکے لڑنے کے لیے تیار کرتے ہیں۔ تاہم اگر زیادہ کام کرنے پر ٹانسلز بھی انفیکشن کا شکار ہوسکتے ہیں، جس کے نتیجے میں وہ سوج اور خراش کا شکار ہوجاتے ہیں، جسے ٹانسلز کا ورم بھی کہا جاتا ہے، ایسا ہونے پر آپ کو بھی گڑبڑ کا احساس ہوجاتا ہے کیونکہ گلا سوج جاتا ہے جبکہ تکلیف بھی ہوتی ہے، تاہم اس کی چند دیگر علامات بھی ہوتی ہیں۔ سانس میں بو سانس میں بو مختلف وجوہات کی بناءپر ہوسکتی ہیں، مگر اس کی ایک بڑی وجہ ٹانسلز اسٹون یا پتھری بھی ہوسکتی ہے۔ ٹانسلز کی یہ پتھری عام طور پر اس غدود میں پھنسنے والے کچرے سے بنتی ہے، عام حالات میں بھی ٹانسلز بیکٹریا، مردہ خلیات اور دیگر مواد سے بھرے ہوتے ہیں۔ یہ پھنس جانے والا کچرا وقت کے ساتھ سفید ڈبوں کی شکل اختیار کرلیتا ہے، جس کے نتیجے میں سانس بدبودار ہوجاتی ہے۔ اس کا علاج آسان ہے بس دانتوں پر برش اور غرارے کرنا اس پھنسے ہوئے کچرے کو نکالنے میں مدد دیتا ہے۔

نگلنے میں تکلیف ہونا ویسے تو اکثر ٹانسلز اسٹون چھوٹے اور مشکل کا باعث نہیں بنتے، مگر جب وہ بڑے ہوں تو کھانا نگلنا تکلیف دہ ہوجاتا ہے۔ ماہرین کے مطابق جب یہ پتھری سخت ہوتی ہے تو مسئلے کا باعث بنتی ہے اور اگر کھانا نگلنے میں تکلیف ہو جبکہ گلے میں خراش یا الرجی وغیرہ کے شکار نہ ہو، تو یہ بڑے ٹانسلز اسٹون کی موجودگی کا عندیہ ہوتا ہے۔اس مسئلے سے نجات کے لیے ماہر ڈاکٹر سے رجوع کرنے کی ضرورت ہوتی ہے۔

خراٹے طبی ماہرین کے مطابق ٹانسلز میں بڑی پتھری خراٹوں کا باعث بھی بنتی ہے کیونکہ یہ ہوا کی گزرگاہ پر اثرانداز ہوتی ہے، ویسے تو یہ عارضہ خطرناک نہیں، ماسوائے اگر سانس رکنے کی تکلیف بھی ساتھ میں لاحق ہوجائے۔ ٹانسلز کے باعث خراٹوں کا مسئلہ اکثر بچوں کو ہوتا ہے مگر ہر سو میں سے چار بالغ افراد بھی اس کا شکار ہوتے ہیں۔ ایسا ہونے پر ڈاکٹر سے رجوع کرنا بہتر ہوتا ہے۔ کیا ٹانسلز نکلوانا ٹھیک ہے؟ٹانسلز کو معمولی سرجری سے نکال دینا بہت عام ہے کیونکہ مختلف ٹشوز پھر یہ کام کرنے لگتے ہیں، تاہم طبی ماہرین کے مطابق اب سرجری ہی واحد علاج نہیں بلکہ دیگر طریقہ علاج بھی موجود ہیں۔ اب یہ سرجری آخری آپشن ہونا چاہئے اور وہ بھی مسائل کے حل کا کوئی ٹھوس حل نہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…