بدھ‬‮ ، 15 جنوری‬‮ 2025 

اپنے بچوں کو6ماہ تک ہر روز انڈہ ضرور کھلائیں ،فائدہ جان کر آپ حیران رہ جائینگے‎

datetime 26  دسمبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی)سردیاں آتے ہی دنیا بھر میں انڈوں کا استعمال بڑھ جاتا ہے، مگر زیادہ تر کم عمر بچے انڈے کھانا پسند نہیں کرتے، لیکن ماہرین کا کہنا ہے کہ بچوں کو یومیہ بنیادوں پر انڈے کھلانے چاہییے، امریکی سائنسدانوںکا کہنا ہے کہ اگر آپ چاہتے ہیں کہ آپ کے بچے دماغی صلاحیت میں آگے ہوں تو انہیں کم ازکم 6 ماہ تک روزانہ ایک انڈا ضرور کھلائیں کیوں کہ انڈے میں وہ تمام ضروری اجزا موجود ہوتے ہیں جو بچے کے دماغ کی

نشوونما بڑھانے میں مددگار ثابت ہوتے ہیں، قبل ازیں ایک تحقیق میں بتایا گیا تھا کہ اگر بچوں کو روزانہ ایک انڈا کھلایا جائے تو اس سے ان کے پستہ قد ہونے کا رحجان کم ہوجاتا ہے۔امریکا میں ہونیو الی ایک تحقیق سے بات پتہ چلی ہے کہ انڈے بچوں کی ذہنی نشو و نما کیلئے بہتر ہیں۔ واشنگٹن یونیورسٹی میں واقع براون اسکول کی ایک ٹیم کی جانب سے کی جانے والی تحقیق سے پتہ چلا کہ کم عمر بچوں کیلئے انڈے فائدہ مند ہوتے ہیں تحقیق کرنے والی ٹیم کی ماہر خاتون لورا لینوٹی کہتی ہیں کہ بچوں کو روزانہ ایک انڈا کھلایا جائے تو اس سے کولائن اور ڈی ایچ اے جیسے اہم غذائی اجزا کی ضرورت پوری ہوجاتی ہے اور یوں ان کے دماغ کی افزائش میں اضافہ ہوتا ہے۔‎

موضوعات:



کالم



افغانستان کے حالات


آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…