جمعرات‬‮ ، 16 جنوری‬‮ 2025 

بلیو بیری کھانے کے ایسے فوائد کہ اگر آپ کو پتہ چل جائے تو ابھی سے کھانا شروع کردینگے

datetime 23  دسمبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سیول (آئی این پی )امریکہ اور یورپ میں عام پائی جانے والی بلیو بیری اب پاکستان کے بڑے اسٹورز پر بھی دستیاب ہے۔ حالیہ چند ماہ میں اس کے دماغ و ذہن پر انتہائی مفید اثرات سامنے آئے ہیں۔اب تازہ احوال یہ ہے کہ بلیوبیری کا سرکہ پینے یا اسے سلاد پر چھڑک کر کھانے سے دماغی خلیات (نیورونز) سرگرم ہوتے ہیں

اور اس کا مستقل استعمال ڈیمینشیا سمیت کئی دماغی عارضوں کو روکتا ہے۔ ایک نئی تحقیق کے مطابق بلیو بیری کا سرکہ بننے کے عمل میں ایک خاص مرکب پیدا ہوتا ہے جو دماغ کیلیے ایک بہترین ٹانک کا درجہ رکھتا ہے۔جنوبی کوریا میں واقع کونکوک یونیورسٹی کے سائنس دانوں نے تحقیق کے بعد کہا ہے کہ بلیو بیری کا سرکہ اعصابی خلیات کو قوت دیتا ہے اور دماغ میں ایک ایسا پروٹین بڑھاتا ہے جو ڈیمینشیا میں تیزی سے ختم ہونے لگتا ہے۔ اس وقت دنیا بھر میں ڈیمینشیا کے 5 کروڑ سے زائد مریض ہیں اور یہ تعداد ہر 20 سال میں دگنی ہوجاتی ہے۔ اب تک اس کا کوئی باقاعدہ علاج نہیں مل سکا البتہ دواں سے صرف اس بیماری کی پیش رفت سست کی جاسکتی ہے۔ریسرچ جرنل ایگریکلچر اینڈ فوڈ کیمسٹری میں شائع ہونے والی اس تحقیق میں چوہوں کو جب بلیو بیری کا یہ سرکہ دیا گیا تو ان کے دماغ میں ایک کیمیکل ایسیٹائل کولائن کی ٹوٹ پھوٹ بہت حد تک رک گئی جو ڈیمینشیا اور دیگر دماغی امراض کی وجہ بنتی ہے۔ ماہرین کا خیال ہے کہ ایسیٹائل کولِان دماغی خلیات کو تندرست رکھتا ہے اور یہ کیمیکل دماغی خلیات میں سگنل کو ممکن بناتا ہے۔ ڈیمینشیا کا مرض اسی کیمیکل کو نشانہ بناتا ہے۔قبل ازیں کئی مطالعات سے یہ بات سامنے آچکی ہے کہ بلیو بیری کا باقاعدہ استعمال نہ صرف یادداشت کو اچھا رکھتا ہے بلکہ نوعمر طلبا و طالبات کیلیے یہ ایک مفید دماغی ٹانک بھی ہے۔

موضوعات:



کالم



20 جنوری کے بعد


کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…